09/February/2026

امریکا کی جانب سے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری

👁️ 204 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا کی جانب سے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری

امریکا کی جانب سے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری

واشنگٹن (ڈیلی اردو) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔

 

امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا از سرِ نو جائزہ لیں۔

سکیورٹی ایڈوائزی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔

 

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی شیعہ جامع  مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے 29 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

 

بعد ازاں اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C