17/September/2025

امریکہ نے ایران سے تعلق رکھنے والے چار ملیشیا گروپوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

👁️ 282 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکہ نے ایران سے تعلق رکھنے والے چار ملیشیا گروپوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

امریکہ نے ایران سے تعلق رکھنے والے چار ملیشیا گروپوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

واشنگٹن (ش ح ط) امریکہ نے ایران سے رابطے رکھنے والے چار شیعہ مسلح گروپوں کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ بدھ 17 ستمبر کو کیا گیا۔

 

امریکہ وزیر خارجہ کی جانب سے جن گروپوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے، ان میں حرکتہ النجباء، کتائب سید الشہداء، حرکتہ انصار اللہ الاوفیاء اور کتائب الامام علی شامل ہیں۔ اس سے قبل ان گروپوں کو ’’خاص طور پر تعین کردہ عالمگیر دہشت گرد‘‘ (SDGT) بھی قرار دیا جا چکا تھا، تاہم اب ان کی باضابطہ لسٹنگ غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں میں کی گئی ہے۔

 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس موقع پر کہا کہ یہ گروپ ماضی میں بغداد میں امریکی سفارت خانے اور ایسے فوجی اڈوں پر حملے کر چکے ہیں جہاں امریکی اور اتحادی افواج موجود تھیں۔ ان کے مطابق یہ تنظیمیں اپنے حملوں کے لیے مختلف فرضی نام استعمال کرتی رہی ہیں تاکہ اپنی شناخت اور براہِ راست شمولیت کو چھپایا جا سکے۔

 

امریکی حکومت کے مطابق ایران کو عالمی سطح پر ’’ریاستی دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ملک‘‘ سمجھا جاتا ہے، اور ان ملیشیا گروپوں کی پشت پناہی بھی تہران ہی کرتا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C