امریکہ نے سعودی عرب کو تھاڈ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی
👁️ 147 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو تھاڈ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو 44 تھاڈ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ پینٹاگون نے اسلحہ ساز فرم لاک ہیڈ مارٹن کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کو مجموعی طور پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کے میزائل فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔
العربیہ کے مطابق نومبر 2018 میں امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تھاڈ میزائل کی فروخت کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سعودی عرب کو لاک ہیڈ مارٹن کے 44 ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) لانچرز، میزائل اور ان سے متعلقہ آلات فروخت کیے جائیں گے۔
پینٹا گون کے مطابق اس سودے کے بدلے سعودی عرب ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے پاس موجود تھاڈ میزائلوں کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ تھاڈ ڈیفنس سسٹم مختصر اور وسطی رینج کے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ امریکہ کی ایک اور فرم رے تھیون اس نظام کے جدید راڈار تیار کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 342 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 687 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 602 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3481 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C