امریکہ نے قطر کے العدید ایئر بیس پر نیا فضائی و میزائل دفاعی سیل قائم کر دیا
👁️ 222 بار دیکھا گیا
امریکہ نے قطر کے العدید ایئر بیس پر نیا فضائی و میزائل دفاعی سیل قائم کر دیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو ) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں واقع العدید ایئر بیس پر فضائی اور میزائل دفاع کے لیے ایک نیا رابطہ کاری سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ نیا سیل امریکا اور اس کے علاقائی شراکت داروں کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے، جو مشترکہ فضائی آپریشنز سینٹر کے اندر کام کرے گا۔ اس سیل کا مقصد فضائی اور میزائل خطرات سے نمٹنے کے لیے رابطہ کاری اور ردعمل کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے سیل میں امریکا اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک کے فوجی اہلکار مل کر کام کریں گے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مربوط ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق نئے سیل کے قیام سے خطے میں امریکی اور اتحادی افواج کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ ایران گزشتہ برس قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنا چکا ہے، جس کے بعد خطے میں فضائی و میزائل دفاعی اقدامات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4550 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C