امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
👁️ 152 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
واشنگٹن (ش ح ط) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکم) کے مطابق ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ جو پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے قبرض کے کنٹینر بردار جہاز ’جے ایف ایس گلیکسی‘ پر حملے کے ردِعمل میں شروع کیے گئے ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق، جہاز کے عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے اور آگ لگنے اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث جہاز اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔
سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارتی جہازوں پر گذشتہ حملوں کے بعد ایران کے پاس مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کی پاسداری کرنے کا ایک اور موقع تھا، لیکن اس نے ایک بار پھر ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔
سینٹ کام نے کہا کہ امریکہ ایران کی اس صلاحیت کو کم کرنے کے لیے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری ملاحوں اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بناتا ہے۔ یہ حملے امریکی صدر کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران پر تازہ حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اس کے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں امریکی وزیرِ دفاع نے امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر حملوں سے متعلق بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایران نے غلط فیصلہ کیا، اب اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔‘
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔
اس سے قبل، پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز ’اگلے حکم اور امریکی مداخلت کے خاتمے تک‘ بند رہے گی اور کسی بھی جہاز کو اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے بندر عباس، سیرک، جاسک، چابہار، کنگان، بندر دیر اور عسلویہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی نشریاتی ادارے نے صوبہ خوزستان کے جنوبی حصے میں واقع گاؤں ’شاہ عبداللہ‘ اور صوبہ بوشہر کی ’دیلم کاؤنٹی‘ کے داخلی راستے پر بھی ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
بوشہر گورنریٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق، بوشہر، عسلویہ اور دیر شہروں پر ہونے والے حملوں میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایرانی نشریاتی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بندر عباس، سیرک اور جاسک میں صورتحال اب پرسکون ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 295 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3115 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C