امریکہ کا غزہ اسکول حملے اور بچوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات پر اسرائیل سے شفافیت کا مطالبہ
👁️ 148 بار دیکھا گیا
امریکہ کا غزہ اسکول حملے اور بچوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات پر اسرائیل سے شفافیت کا مطالبہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) امریکہ نے جمعرات کو اسرائیل سے مطالبہ کیاہے کہ وہ غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر حملے کے بارے میں شفافیت اختیار کرے، بشمول اس کے کہ کیا حملےمیں بچے ہلاک ہوئے تھے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعرات کو بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ “اسرائیل کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کے بارے میں مزید معلومات جاری کرنے جا رہی ہے، جس میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کے نام بھی شامل ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کے حوالے سے کہا کہ “ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ ان معلومات کو عام کرنے میں مکمل طور پر شفاف ہوں گے۔”
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے اسکول پر حملہ کیا جس کے بارے میں اس نے فوری طور پر ثبوت پیش کیے بغیر دعویٰ کیا کہ حماس اور اسلامی جہاد اپنی کارروائیوں کے لیے اسے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ان جائزوں پر یقین رکھتا ہے کہ حماس نے بعض اوقات سویلین انفراسٹرکچرز میں خود کو چھپایا ہوتا ہے، لیکن انہوں نےکہا کہ وہ تازہ ترین حملے کے بارے میں معلومات کا انتظار کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا “ہم نے یہ دعویٰ دیکھے ہیں کہ اس حملے میں 14 بچے مارے گئے تھے، اور اگر یہ درست ہے کہ 14 بچے مارے گئے، تو وہ یقینی طور پردہشت گرد نہیں ہیں۔”
اسرائیلی حملے کے بعد دیر البلاح میں واقع الاقصی شہداء اسپتال میں 30 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی تھیں۔
اسرائیل نے جمعرات کو وسطی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے استعمال ہونے والے ایک اسکول پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مقامی حکام نے فوری طور پر پانچ بچوں سمیت کم از کم 30 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی تھی۔جو بعد میں 33 اور 37 رپورٹ کی گئیں۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے ادارے کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے ہی اس کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکول پناہ گاہوں کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جس اسکول کو نشانہ بنایا وہ اقوامِ متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ‘یو این آر ڈبلیو’ کے زیرِ انتظام چل رہا تھا اور غزہ جنگ کے متاثرین وہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔
پناہ گزینوں کے اسکول پر حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے اعلیٰ مشیر تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی کے منصوبے پر پیش رفت کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C