امریکہ کی حوثیوں کے خلاف مزید حملے
👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ کی حوثیوں کے خلاف مزید حملے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ نے ہفتے کے روز یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک اور ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ یو ایس سنٹرل کمانڈ کے مطابق اس نے جنگی بحری جہاز گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ‘یو ایس ایس کارنی’ سے تازہ ترین حملہ کیا۔
At 3:45 a.m. (Sana’a time) on Jan 13., U.S. forces conducted a strike against a Houthi radar site in Yemen. This strike was conducted by the USS Carney (DDG 64) using Tomahawk Land Attack Missiles and was a follow-on action on a specific military target associated with strikes… pic.twitter.com/YE5BKJLGBv
— U.S. Central Command (@CENTCOM) January 13, 2024
حکام کا کہنا ہے کہ وہ حوثیوں کے خلاف اس سے قبل کیے گئے فضائی حملوں میں حوثیوں کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو ہونے والے نقصان سے مطمئن نہیں تھے۔
البتہ تازہ ترین کارروائی میں امریکہ نے ایک راڈار کو تباہ کرنے کے لیے متعدد ٹوماہاک لینڈ اٹیک میزائل فائر کیے ہیں۔ اس راڈار کو سمندری ٹریفک کے لیے ایک مسلسل خطرہ سمجھا جا رہا تھا۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے حوثیوں کے خلاف یہ کارروائی بحیرۂ احمر اور خلیجِ عدن سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو حوثیوں کی جانب سے نقصان پہنچانے کے واقعات کے جواب میں کی جا رہی ہے۔
امریکی اور برطانوی افواج نے یمن میں حوثی ٹھکانوں کے خلاف جمعرات کو درجنوں حملے کیے تھے۔
امریکی فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حوثی عسکریت پسندوں نے جمعے کی صبح ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغا۔ تاہم، یہ میزائل کسی جہاز کو نشانہ نہ بنا سکا۔
امریکی اور برطانوی حکام نے جمعہ کو امید ظاہر کی تھی کہ جمعرات کو دیر گئے ابتدائی حملے، جنہیں اب حملوں کی دو لہروں کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے، کامیاب رہے۔
ایک امریکی دفاعی اہلکار نے وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ ابتدائی جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمعرات کو دیر گئے درست حملوں کی پہلی لہر نے حوثیوں کی مزید حملے کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیا ہے۔
اہلکار نے آپریشنل تفصیلات پر بات کرنے کے لیے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ حملوں کا مزید جامع جائزہ ابھی جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے ڈرون حملے کے جواب میں منگل کو فضائی حملوں کی منظوری دی تھی۔
ساتھ ہی وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکہ یمن کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن حوثیوں کے خلاف مزید کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کے مطابق صدر جو بائیڈن جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ میں اضافے کو روکنے کی کوشش ہے۔
امریکہ کے مطابق حوثیوں نے نومبر کے وسط سے بحیرۂ احمر میں کم از کم 28 حملے کیے ہیں جن سے 50 سے زیادہ ممالک کے شہری، کارگو اور جہاز متاثر ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی یمن کے ایک حصے پر قابض ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے بین الاقوامی جہازوں کے خلاف حملے اسرائیل کی فلسطینی علاقے غزہ میں جاری جنگ کے خلاف ہیں۔
ملیشیا گروپ نے کہا تھا کہ وہ اپنے حملے اس وقت تک نہیں روکیں گے جب تک اسرائیل غزہ میں اپنی کارروائی نہیں روک دیتا۔
گزشتہ ہفتے امریکہ اور 12 اتحادیوں نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں حوثیوں کو بحیرۂ احمر میں جہاز رانی پر حملے جاری رکھنے کی صورت میں غیر متعینہ نتائج سے خبردار کیا تھا۔
یہ بیان دسمبر کے وسط میں امریکہ، برطانیہ اور تقریباً 20 دیگر ممالک کی طرف سے بحری جہازوں کو حوثی حملوں سے بچانے کے لیے “آپریشن پراسپرٹی گارڈین” کے آغاز کے بعد دیا گیا۔
آپریشن پراسپرٹی گارڈین کے آغاز کے بعد سے کم از کم 1,500 جہاز آبنائے باب المندب سے بحفاظت گزر چکے ہیں جو بحیرۂ احمر کو خلیجِ عدن سے ملاتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں حوثیوں سے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ البتہ روس نے اس قرار داد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
ماسکو نے جمعے کو سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جب کہ سفیر واسیلی نیبنزیا نے یمن میں امریکی-برطانوی حملوں کو “دوسرے ملک کے خلاف صریح مسلح جارحیت” قرار دیا۔
روسی سفیر نے دلیل دی کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔
اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون اور آرٹیکل 51 کے مطابق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اس طرح کے حملوں کو ہلکے سے نہیں لیتا اور یہ حملے صرف اس وقت کیے گئے ہیں جب حوثیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے غیر فوجی آپشنز ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C