امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ کو تقریباً 26 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری
👁️ 200 بار دیکھا گیا
امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ کو تقریباً 26 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی ممالک کو فضائی دفاعی نظام سے منسلک انٹرسیپٹر میزائل اور دیگر اہم ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق ان دفاعی معاہدوں کی مجموعی مالیت 25.8 ارب ڈالر ہے، جو گذشتہ ہفتے امریکی انتظامیہ کی جانب سے ظاہر کی گئی رقم سے تین گنا زیادہ ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے یکم مئی کو بحرین، اسرائیل، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کے لیے اِن معاہدوں کی ہنگامی منظوری دی تھی۔
کانگریس کے ایک نمائندے، جنھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط کر بات کی، نے بھی تصدیق کی ہے کہ کانگریس کے اراکین کو اس حکومتی اقدام پر بریفنگ دی گئی ہے۔
گذشتہ ہفتے امریکی انتظامیہ نے خلیجی اتحادیوں کے لیے 8.6 ارب ڈالر کے فوری نوعیت کے ہتھیاروں کے معاہدوں کی منظوری کا اعلان کیا تھا، مگر ان معاہدوں میں بحرین کا ذکر شامل نہیں تھا۔ ابتدائی طور پر بتائے گئے اعداد و شمار میں فرق کی وجہ انتظامی نوعیت کا معاملہ بتایا گیا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ ان معاہدوں کو نئے سودوں کے بجائے سابقہ منظوریوں میں ترمیم قرار دیتی ہے۔
امریکہ کے مطابق یہ دفاعی ڈیلز اُن اتحادی ممالک کے لیے امریکی عزم کو ظاہر کرتی ہیں جن پر 28 فروری کے بعد سے ایران کی جانب سے حملے کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ان ممکنہ معاہدوں کا حجم اور امریکا کی جانب سے ان ہتھیاروں کی پیداوار کی سست رفتاری ایسے سوالات کو جنم دے رہی ہے کہ شراکت دار ممالک کو یہ اسلحہ کتنی جلدی فراہم کیا جا سکے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2987 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C