امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے دو واقعات میں متعدد افراد زخمی
👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے دو واقعات میں متعدد افراد زخمی
واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/اے پی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں جمعے کی رات فائرنگ کے دو واقعات میں ایک بچی سمیت آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے محکمہ پولیس کے مطابق جمعے کی رات فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ پولیس نے تاہم کہا ہے کہ ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات شہر کے ایک مخصوص حصے میں مختصر وقفے کے درمیان رونما ہوئے، اس لیے پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں واقعات کا تعلق ایک دوسرے سے ہو سکتا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی کے اسسٹنٹ چیف آف پٹرول سروسز ساؤتھ آندرے رائٹ کے مطابق جمعے کی شام دس بجے لیباؤم اسٹریٹ پر فائرنگکی آواز سنائی دی اور پولیس عملے کے وہاں پہنچنے پر پتا چلا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے جائے وقوعہ پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا،”وہاں کچھ افراتفری مچی ہوئی تھی، ظاہر ہے، شہری متاثرین ( جن میں ان کے پیارے بھی شامل تھے) کی تعداد کی وجہ سے کافی پریشان نظر آ رہے تھے۔‘‘
اس واقعے سے متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی ہسپتال پہنچ گئے تھے۔
آندرے رائٹ کے مطابق پولیس اہلکار لیباؤم اسٹریٹ پر اُس وقت موجود تھے جب انہیں ایک دوسری گلی میں بھی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ وہاں پہنچنے پر پولیس نے دیکھا کہ ایک بارہ سالہ بچی جسم کے نچلے حصے پر گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئی۔ انہوں نے تاہم واضح کیا کہ اس بچی کو لگنے والی چوٹ جان لیوا یا مہلک نہیں تھی۔
پولیس لیبام اسٹریٹ پر ان واقعات کی چھان بین میں ایک مشتبہ گاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔ عینی شاہدین نے ایک سیاہ مرسڈیز کار کی نشاندہی کی، جس سے تخریب کاروں نے مبینہ طور پر گولی چلائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی میں سوار ملزمان دندناتے ہوئے آئے اور انہوں نے وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس آفیسر آندرے رائٹ نے کہا،” اگرچہ فائرنگ کے ان واقعات کا ممکنہ مقصد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا، تاہم ان دونوں واقعات کی کڑی ایک دوسرے سے جڑی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ” اس قسم کے واقعات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C