امریکی صدر اور ایرانی صدر نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے
👁️ 336 بار دیکھا گیا
امریکی صدر اور ایرانی صدر نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے
پیرس/تہران (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز/اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی میں مزید 60 دن کی توسیع اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک ابتدائی امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ابتدائی معاہدے کی ہارڈ کاپی پر دستخط کیے، جس کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو مزید 60 دن کے لیے برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کی بحالی کی راہ ہموار کرنا اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا آغاز کرنا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کے بعد محل ورسائی سے روانگی کے وقت ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔‘‘
دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے
معاہدے پر ڈیجیٹل دستخط کیے ہیں۔
ادھر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فریقین کے درمیان دستخط کے بعد معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں ایک اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
معاہدے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے، بین الاقوامی بحری تجارت کے لیے اہم سمجھی جانے والی آبنائے ہرمز کو دوبارہ فعال بنانے اور ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات کے آغاز کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکہ اور ایران کے مابین ایران جنگ کے خاتمے کے لیے 60 روزہ جنگ بندی کے ابتدائی امن معاہدے کی ’اسلام آباد مفاہمتی دستاویز‘ پر اس مسلح تنازعے میں ثالثی کرنے والے جنوبی ایشیائی ملک پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی جعمرات 18 جون کے روز دستخط کر دیے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی سربراہ حکومت نے اس معاہدے پر دستخط اس حیثیت سے کیے کہ ایران کے ہمسایہ اور واشنگٹن اور تہران دونوں کے متعمد ملک پاکستان نے اس جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔
شہباز شریف نے اس دستاویز پر دستخط اسی ایم او یو پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی طرف سے دستخطوں کے بعد کیے۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میں پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے 19 سیکنڈ کا ایک ایسا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا، جس میں شہاز شریف ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ابتدائی امن ڈیل پر دستخط کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ آج امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی ’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘ پر الیکٹرانک طور پر دستخط ہو گئے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اس یادداشت پر دونوں ممالک کے معزز صدور نے دستخط کیے ہیں اور ایک ثالث کے طور پر میں نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔ متعلقہ حکومتوں کی اعلیٰ ترین سطح پر اس معاہدے پر دستخط تنازعے کے سفارتی حل کے لیے فریقین کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔‘‘
شہباز شریف نے مزید کہا، ’’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور پہلے قدم کے طور پر ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا اور امریکہ فوری طور پر بحری محاصرہ ختم کر دے گا۔‘‘
شہباز شریف نے اس اہم پیش رفت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے بقول انتھک کوششوں، بےلوث لگن اور کلیدی کردار کا مظاہرہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2986 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C