امریکی صدر ٹرمپ نے داعش اور دیگر گروہوں کے خلاف فضائی حملوں کا حکم دیدیا
👁️ 110 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے داعش اور دیگر گروہوں کے خلاف فضائی حملوں کا حکم دیدیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے صومالیہ میں نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے ایک سینیئر منصوبہ ساز اور دیگر جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملوں کا حکم جاری کیا ہے۔
جمعے کو اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ان قاتلوں کو ہم نے غاروں میں ڈھونڈ نکالا ہے، انھوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دھمکیاں دی تھیں۔‘
https://x.com/realDonaldTrump/status/1885740103223648412?t=l7ItAjDRxqKMBDRIB7NLsA&s=19
’فضائی کارروائیوں میں ہم نے ان غاروں کو تباہ کر دیا جہاں وہ رہائش پزیر تھے۔ عام شہریوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر ہم نے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔‘
امریکی صدر نے اپنے بیان میں ان افراد کا نام بھی نہیں دیا جنھیں ان کے مطابق فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ: ’نام نہاد دولت اسلامیہ اور وہ دیگر (گروہ) جو امریکہ پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انھیں یہ پیغام ہے: ہم تمہیں تلاش کر کے ہلاک کریں گے۔‘
دوسری جانب امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہمارے ابتدائی اندازے کے مطابق ان فضائی حملوں میں متعدد جنگجو مارے گئے ہیں اور کسی بھی عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔‘
سیکریٹری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ان فضائی حملوں سے نام نہاد دولت اسلامیہ کی حملے کرنے اور ’دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے‘ کی صلاحیتوں میں مزید کمی آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ واضح پیغام ہے کہ امریکہ دہشتگردوں کو تلاش کرنے اور ان کا خاتمہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے فضائی کارروائیاں شمالی صومالیہ میں گولس کی پہاڑیوں پر کی گئی ہیں۔
خیال رہے 2023 میں امریکی فورسز نے سابق صدر بائیڈن کے حکم پر شمالی صومالیہ کی ایک غار میں نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے رہنما بلال السوڈانی اور دیگر 10 جنگجوؤں کو ہلاک کیا تھا۔
نام نہاد دولت اسلامیہ 2010 کی دہائی میں شام اور عراق سے نمودار ہوئی تھی لیکن اب یہ مسلح تنظیم افریقہ کے کچھ علاقوں تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
صومالیہ میں نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی شاخ سنہ 2015 میں قائم کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C