امریکی صدر ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ:’اتوار تک منصوبہ قبول کریں ورنہ’قیامت برپا ہوگی‘
👁️ 260 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ:’اتوار تک منصوبہ قبول کریں ورنہ’قیامت برپا ہوگی‘
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک سخت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حماس کو اتوار کی شام تک امریکی امن منصوبے کو قبول کر لینا چاہیے، ورنہ اسے “ایسی قیامت” کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے دیکھی نہ گئی ہو۔ صدر نے کہا کہ امریکی وقت کے مطابق اتوار کی شام تک اس منصوبے پر اتفاق ہونا ضروری ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ترمپ نے کہا ہے کہ حماس اتوار تک غزہ سے متعلق امریکی امن منصوبہ تسلیم کر لے ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جمعے کو اپنے سوشل میڈیا پلیت فارم ’تروتھ سوشل‘ پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی وقت کے مطابق اتوار کی شام تک اس منصوبے پر اتفاق ہو جانا چاہیے۔
اس منصوبے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کو 72 گھنتوں کے اندر 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا جبکہ اسرائیل سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
عرب ممالک اور ترک ثالث حماس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اس منصوبے پر مثبت ردعمل دے۔ تاہم حماس کے ایک سینئر اہلکار نے عندیہ دیا ہے حماس اس منصوبے کو مسترد کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ کا اپنی پوست میں کہنا تھا کہ ’اگر امن تک پہنچنے کے اس معاہدے پر اتفاق نہ ہوا تو ایسی قیامت برپا ہو گی جسے پہلے کسی نے نہیں دیکھا ہو گا۔ کسی بھی طریقے سے مشرق وسطیٰ میں ہر حال میں امن قائم ہونا ہے۔ ‘
اطلاعات کے مطابق ثالثوں نے غزہ میں حماس کے ملتری ونگ کے سربراہ سے رابطہ کیا ہے جو اس مجوزہ امن منصوبے سے متفق نہیں ہیں۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ قطر میں حماس کی سیاسی قیادت میں سے کچھ اس منصوبے کو کچھ ردوبدل کے ساتھ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن اس حوالے سے اُن کا اثر و رسوخ محدود ہے کیونکہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا کنٹرول اُن کے پاس نہیں ہے۔
ادھر غزہ پٹی سے جمعہ تین اکتوبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی ہفتے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی موجودگی میں غزہ پٹی سے متعلق جو نیا امن منصوبہ پیش کیا تھا، اس کے تفصیلی جائزے کے لیے حماس کو ابھی مزید وقت درکار ہے۔
اس عہدیدار نے کہا، ’’ٹرمپ کے نئے منصوبے سے متعلق حماس کی مشاورت جاری ہے، اور غزہ پٹی کے تنازعے کے ثالثوں کو اطلاع کر دی گئی ہے کہ تاحال جاری مشاورت کی تکمیل کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہے۔‘‘
صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں اس امن منصوبے کو قبول کرنے کے لیے حماس کو ’’تین چار دن‘‘ کی مہلت دی تھی، تاکہ اس پر عمل کرتے ہوئے غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین اس خونریز جنگ کو ختم کیا جا سکے، جس کے سات اکتوبر کو ٹھیک دو سال پورے ہو جائیں گے۔
اس امن منصوبے میں غزہ پٹی میں ایسی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس پر عمل درآمد کے آغاز کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر اندر تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جانا چاہییں۔
اس کے علاوہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس، جس کے اسرائیل میں سات اکتوبر 2023ء کے دہشت گردانہ حملے اور اس کے فوری بعد اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے ساتھ غزہ کی جنگ شروع ہوئی تھی، کو خود کو غیر مسلح کرنا ہو گا۔ مزید یہ کہ اسرائیل بھی غزہ پٹی سے اپنے فوجی دستے بتدریج واپس بلا لے گا۔
اس امن منصوبے کا عرب دنیا، پاکستان سمیت زیادہ تر مسلم ممالک اور یورپی یونین سمیت بین الاقوامی برادری نے خیر مقدم کیا ہے۔
تاہم اس بارے میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن محمد نزال نے آج جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’اس منصوبے میں ایسے نکات بھی شامل ہیں، جن پر تشویش پائی جاتی ہے۔ ہم اس حوالے سے جلد ہی اپنے موقف کا اعلان کر دیں گے۔‘‘ ’کچھ بھی باقی نہیں رہا، ہم ختم ہو گئے ہیں‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4550 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C