امریکی وزیرِ دفاع کی فوج کو اخراجات میں کمی کی تجاویز
👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکی وزیرِ دفاع کی فوج کو اخراجات میں کمی کی تجاویز
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) امریکی حکام نےکہا ہے کہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کے کچھ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی تجاویز تیار کریں جن سے آئندہ پانچ برس میں ان کے اخراجات میں ممکنہ طور پر آٹھ فی صد تک کمی لائی جا سکے۔
امریکی وزیرِ دفاع کی ان ہدایت کی روشنی میں یہ واضح نہیں ہے کہ فوج کے مجموعی بجٹ میں بھی کوئی کمی آ سکتی ہے یا نہیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اس معاملے سے باخبر حکام نے آگاہ کیا ہے کہ وزیرِ دفاع نے 24 فروری تک اخراجات میں کمی لانے کی تجاویز مانگی ہیں۔
حکام کے بقول فوجی عہدیداران کو ارسال کیے گئے میمو سے ایسا نہیں لگتا کہ پیٹ ہیگسیتھ بجٹ میں بڑی کٹوتی کے خواہاں ہیں۔ لیکن وہ اخراجات کا ایسا تعین چاہتے ہیں جو ملکی دفاع سے متعلق صدرٹرمپ کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہو۔
حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج میں بعض شعبوں کو اخراجات میں کٹوتی سے مستثنا قرار دیا گیا ہے۔ ان میں اِنڈو پیسیفک کمانڈ، میکسیکو کی سرحد پر فوجی اقدامات کے لیے متعین بجٹ کے ساتھ ساتھ میزائل ڈیفنس اور انسانوں کے عمل دخل کے بغیر استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی تیاری کے شعبے شامل ہیں۔
امریکی فوج کے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی کمانڈز کو اخراجات میں کمی کی تجاویز سے استثنا نہیں دیا گیا۔
امریکہ کی فوج کا سالانہ بجٹ ایک ٹریلین (10 کھرب) ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ سابق صدر جو بائیڈن نے رواں مالی سال کے لیے فوج کے 895 ارب (آٹھ کھرب 95 ارب) ڈالر بجٹ کی منظوری دی تھی جو رواں برس ستمبر تک مختص ہے۔
امریکہ میں مالی سال یکم اکتوبر کو شروع اور 30 ستمبر کو ختم ہوتا ہے۔
وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کہہ چکے ہیں کہ پینٹاگان کی تمام تر توجہ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور چین سے لاحق خطرات پر ہے۔
وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ اب یورپ کی سیکیورٹی کو مزید اپنی توجہ کا مرکز نہیں رکھ سکتا۔
امریکہ میں حکومت وفاقی انتظامیہ کا سائز کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایلون مسک کی سربراہی میں محکمہ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی نے پینٹاگان کا تجزیہ بھی شروع کر دیا ہے۔
امریکہ میں محکمۂ دفاع کے اخراجات پر تنقید ہوتی رہی ہے۔ البتہ ملک میں حزبِ اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے یہ تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ ایلون مسک اور ان کے ماتحت محکمے کے پاس پینٹاگان کی تنظیمِ نو کا تجربہ نہیں ہے اور اس طرح کی کسی بھی کوشش سے امریکہ کے خفیہ پروگرام افشا ہونے کا اندیشہ موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C