انار کلی بازار دھماکا: مزید مشتبہ افراد گرفتار
👁️ 37 بار دیکھا گیا
انار کلی بازار دھماکا: مزید مشتبہ افراد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) قانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل سی ایز) نے لاہور میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
پیشرفت سے باخبر ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انارکلی بازار اور شہر کے دیگر علاقوں میں ملزمان کی موجودگی کی خبر موصول ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال ریکارڈنگ اور بازار، سڑک اور علاقے میں نصب کیمروں سے کچھ رہنمائی حاصل کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو جیو فیسنگ اور اس طرح کے دیگر طریقوں سے مرکزی ملزم کو تلاش کرنے میں مدد ملی ہے جس نے انارکلی کی پان منڈی میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔
تاہم عہدیدار نے مزید پیشرفت بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
دریں اثنا میو ہسپتال میں زیر علاج واقعے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ 8 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار احمد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زیر علاج 8 زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ باقی 7 زخمیوں کو ایک، دو روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم نے میو ہسپتال سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، دونوں کو مذہبی سیاسی جماعت کے کارکن ہونے پر کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔
عہدیدار نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیف سٹی اتھارٹی سے جمع کی گئی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز کا تجزیہ کر رہے ہیں جو دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے حال ہی میں تشکیل پانے والی ’بلوچ نیشنلسٹ آرمی‘ کا ہاتھ ہو کیونکہ اس نئی تنظیم کو بنانے والے دو گروپ پہلے بھی حملوں کے لیے ٹائم ڈیوائسز کا استعمال کر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) راؤ سردار علی خان نے دھماکے کی تحقیقات کے لیے سی ٹی ڈی کے علاوہ کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
سی آئی اے کے سربراہ نے پان منڈی میں جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد ایک اجلاس منعقد کیا اور مرکزی ملزم کے فرار ہونے کے لیے استعمال کی جانے والی سڑکوں کے معائنے کے لیے ٹیمیں روانہ کیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے صوبائی دارالحکومت کے تمام بس اسٹیشنز، ریلوے اسٹیشنز اور خارجی راستوں پر ٹیمیں روانہ کر دی ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پی نے پنجاب کے علاقائی پولیس افسران اور ضلعی پولیس افسران کو سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ واقعے کے مجرمان کو تلاش کیا جاسکے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پی راؤ سردار علی خان نے میو ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی۔
یاد رہے کہ نیو انارکلی بازار کی پان منڈی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
سی ٹی ڈی نے واقعے کا مقدمہ قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C