انار کلی دھماکا: زیر حراست چار بلوچ طالب علموں کو رہا کر دیا گیا
👁️ 148 بار دیکھا گیا
انار کلی دھماکا: زیر حراست چار بلوچ طالب علموں کو رہا کر دیا گیا
لاہور (ڈیلی اردو) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیو انارکلی بازار میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے چار بلوچ طلبا کو رہا کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق جمعرات کو نیو انارکلی کے علاقے پان گلی میں امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشنز کیے اور شہر کے مختلف علاقوں میں طلبا کے ہاسٹلز پر چھاپے مار کر دیگر افراد سمیت 4 بلوچ طلبا کو بھی حراست میں لیا تھا۔
ان میں سے دو ایک نجی کالج میں فرسٹ ایئر کے طالب علم عمران اور آدم تھے جن کا تعلق بلوچستان میں تربت کے علاقے تجابان سے تھا، انہیں مسلم ٹاؤن کے کالج ہاسٹل سے حراست میں لیا گیا تھا۔
دوسری جانب نجی اکیڈمی میں مقابلے کے امتحان کی تیاری کرنے والے طالب علم سمیر اور تربت کے علاقے ابسور سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے الطاف کو انارکلی کے علاقے میں واقع نجی ہاسٹل سے حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سمیر اور الطاف دونوں کو ہفتے کی صبح 3 بجے رہا کیا گیا تھا جبکہ باقی دو کو اسی روز شام 7:30 بجے کے قریب رہا کیا گیا۔
گرفتار کیے جانے والے طالب علموں میں سے ایک نے بتایا کہ انہیں گرفتار کرنے والے اہلکاروں نے ان کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور انہیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔
طالبعلم نے دعویٰ کیا کہ اہلکاروں نے ان سے ان کے آبائی شہروں کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور انہیں مختلف مقامات پر منتقل کرتے رہے۔
قبل ازیں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لاہور نے ایک بیان میں ہاسٹلز پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے چاروں طلبا کی حراست کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
کونسل کے ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان ہاسٹلز پر چھاپے مارے جہاں بلوچ طلبا رہائش پذیر تھے۔
انہوں نے ان چھاپوں کو امتیازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایجنسیوں کی کارروائی سے شہر میں موجود تمام بلوچ طلبا میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔
ترجمان نے الزام لگایا کہ طلبا کو ان کے امتحانات کے دوران ہراساں کیا جا رہا ہے، جس سے ان کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔
دریں اثنا پنجاب یونیورسٹی بلوچ کونسل نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’سوشل میڈیا پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پنجاب یونیورسٹی کے کسی بھی طالب علم کے مبینہ طور پر (انارکلی دھماکے میں) ملوث ہونے اور کسی بلوچ طالب علم کی گرفتاری/بدسلوکی کے حوالے سے ایک پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے، واضح کیا جاتا ہے کہ یہ پروپیگنڈا سراسر جعلی/بے بنیاد ہے اور دھماکے سے پنجاب یونیورسٹی کے کسی طالب علم کا تعلق نہیں ہے۔‘
سیکیورٹی ادارے چاروں طالب علموں کے اپنی تحویل میں ہونے سے انکار کر رہی تھیں۔
دوسری جانب پولیس نے پان منڈی میں تین روز قبل ہونے والے بم دھماکے کے بعد نقدی لوٹنے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
حافظ عاصم نامی شہری نے نیو انارکلی پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی کہ بم پھٹنے سے پان منڈی کے علاقے میں واقع اس کی دکان بھی متاثر ہوئی۔
شہری نے بتایا کہ ان کے زخمی ملازم کو جب ہسپتال لے جایا گیا تو نامعلوم افراد اس کی دکان میں داخل ہوئے اور ساڑھے 7 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دستیاب ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد و 2 شہری ہلاک
13/November/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
ایران : جوہری پالیسی پر سخت گیر مؤقف زور پکڑنے لگا، مجلسِ خبرگان کا این پی ٹی سے علیحدگی پر غور کا مطالبہ
13/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لندن : ایرانی انٹیلی جنس کے لیے نگرانی کرنے والے دو شہری مجرم قرار، صحافیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
12/November/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا امکان مسترد، جے ڈی وینس کو مذاکرات کے بجائے ڈیموکریٹ ریاستوں پر توجہ دینے کی ہدایت
12/November/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مستونگ : سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک
12/November/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : بندکورائی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، شہریوں کی بڑی تعداد مدد کے لیے پہنچ گئی
12/November/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26461 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15688 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11989 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9368 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7632 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5627 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C