انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 70 سے زائد ہلاک، 75 کو بچا لیا گیا
👁️ 140 بار دیکھا گیا
انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 70 سے زائد ہلاک، 75 کو بچا لیا گیا
جکارتا (ڈیلی اردو/رائٹرز) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے ساحل پر کشتی الٹنے کے بعد 70 سے زائد روہنگیا شہری ’ہلاک یا لاپتا‘ ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کی خبر کے مطابق یو این ایچ سی آر نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ساتھ مشترکہ بیان میں کہا کہ ہلاکتوں کی تصدیق ہونے کی صورت میں یہ رواں سال اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان ہو گا۔
یہ الرٹ بدھ کو اس وقت جاری کیا گیا جب انڈونیشین ماہی گیروں نے 6 تارکین وطن کو ریسکیو کیا، صوبہ آچے میں ماہی گیری کی ایک کمیونٹی نے بتایا کہ ریسکیو افراد تیز لہروں کی وجہ سے ڈوبنے والی کشتی کے عرشے پر کھڑے تھے۔
کئی برسوں سے روہنگیا شہری بدھ مت کی اکثریت والے ملک میانمار کو چھوڑ رہے ہیں جہاں انہیں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سمجھا جاتا ہے،انہیں شہریت دینے سے انکار کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔
یو این ایچ سی آر کے اعداد و شکمار کے مطابق گزشتہ سال 2 ہزار 300 سے زیادہ روہنگیا انڈونیشیا پہنچے جب کہ یہ تعداد گزشتہ چار برسوں میں آنے والے شہریوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔
@UNHCRAsia and @IOMAsiaPacific are extremely concerned about the scale of potential loss of life off the coast of Meulaboh, West Aceh in Indonesia where a vessel transporting Rohingya refugees has capsized.https://t.co/fsncH5mrgC
— UNHCR Asia Pacific (@UNHCRAsia) March 22, 2024
یو این ایچ سی آر نے جنوری میں کہا کہ 2023 میں میانمار یا بنگلہ دیش سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران کم از کم 569 روہنگیا ہلاک یا لاپتا ہوئے جب کہ یہ تعداد 2014 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔
یو این ایچ سی آر ایشیا کے ترجمان بابر بلوچ نے رائٹرز کو بتایا کہ ڈوبنے والی اس پر 151 افراد سوار تھے جن میں سے تقریباً 75 کو مقامی حکام نے ریسکیو کرلیا جب کہ بقیہ کے بارے میں خدشہ ہے وہ ہلاک یا لاپتا ہوگئے ہیں۔
Tragic Update: Some 76 Rohingya are feared dead or missing in the sea – many childern, women. If confirmed, this would be the biggest maritime tragedy in Asian waters so far this year. Shocking!https://t.co/We6Goo3VLY
— Babar Baloch (@iBabarBaloch) March 22, 2024
آچے میں یو این ایچ سی آر کے پروٹیکشن ایسوسی ایٹ فیصل رحمٰن نے رائٹرز کو بتایا کہ زندہ بچ جانے والے روہنگیا ٹھیک ہیں اور مغربی آچے میں واقع ریڈ کراس کی عمارت میں مقیم ہیں۔
آچے میں امیگریشن ایجنسی نے معاملے پر رد عمل دینے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 690 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 603 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C