01/April/2026

اورکزئی: مشتی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا اسنائپر حملہ، اہلکار ہلاک

👁️ 194 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اورکزئی: مشتی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا اسنائپر حملہ، اہلکار ہلاک

اورکزئی: مشتی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا اسنائپر حملہ، اہلکار ہلاک

اورکزئی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں مشتی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے اسنائپر فائر سے سیکورٹی اہلکار کو ہلاک کر دیا۔

 

ڈیلی اردو کے مطابق اورکزئی کی کنڈی مشتی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اسنائپر فائر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اورکزئی سکاؤٹس کے سپاہی ذیشان شدید زخمی ہو گئے۔

 

زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دہشت گرد حملے کے بعد علاقے سے فرار ہو گئے، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C