اپوزیشن جان لے فوج غیر جانبدار ادارہ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
👁️ 65 بار دیکھا گیا
اپوزیشن جان لے فوج غیر جانبدار ادارہ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ الیکشن کے دوران بطور ادارہ آئینی ذمہ داری پوری کی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے۔ اس وقت ملک کسی فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور کا کہا تھا کہ فضل الرحمن سینئر سیاستدان ہیں، مولانا بتا دیں کہ وہ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ جمہوری مسائل جمہوری طریقے سے ہی حل ہونا چاہئیں۔ پاک فوج کی سپورٹ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ 20 سال میں بہت مشکل وقت گزارا ہے، جان و مال کی قربانی دے کر ملک میں امن قائم کیا گیا ہے۔ کے پی کے کی عوام کو فلاح و بہبود کی ضرورت ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مشرقی اور مغربی سرحد پر فوج مصروف ہے۔ بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایل او سی پر دشمن معصوم کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور ظلم جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان قوم اور افواج نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، جانیں دے کر امن حاصل کیا گیا۔
الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن کے دوران پاک فوج نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی۔ ایک سال گزر گیا اپوزیشن اب بھی متعلقہ اداروں میں جا سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C