اڈیالہ جیل پر دہشت گردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں، وزارت داخلہ
👁️ 113 بار دیکھا گیا
اڈیالہ جیل پر دہشت گردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں، وزارت داخلہ
کراچی (ڈیلی اردو) وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی فراہمی کے کیس میں جواب جمع کروادیا جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب کی کاپی منظر عام پر آگئی جبکہ کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں ، قابل بھروسہ انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا پہلا ٹارگٹ راولپنڈی ہے ، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں اہم شخصیات سمیت فوجی تنصیبات بھی دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دہشتگردی دشمن ممالک کی ایجنسیاں اور کالعدم گروپس کا منصوبہ ہے، پاکستان دشمن عناصر ملک میں سیاسی افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ، عمران خان سمیت ہر شہری کی زندگی اور اس کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی، حفاظت اور امن و امان صوبائی معاملہ ہے، اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، صرف عمران خان کی حفاظت کے لیے درخواست مسترد کی جائے۔
واضح رہے کہ 21 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظت سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاقی لا افسر کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔
درخواست گزار عبدالوہاب بلوچ نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے لیگل ونگ انصاف لائرز فورم سندھ کے صدر ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی کے بانی کو سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کیا گیا اور وہ اس وقت سینٹرل جیل راولپنڈی (اڈیالہ جیل) میں قید ہیں۔
وزارت داخلہ کے توسط سے وفاق کو مدعا علیہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل حکام کی جانب سے سابق وزیراعظم سے ملاقاتوں پر پابندی اس بہانے عائد کی گئی تھی کہ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور کچھ دہشت گردوں کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ جیل کے آس پاس سے گرفتار کیا گیا۔
درخواست گزار نے یہ بھی استدلال کیا کہ آئین کے تحت وفاق پاکستان کے تمام شہریوں بشمول پی ٹی آئی کے زیر حراست بانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C