"اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو قیامت برپا کر دی جائیگی"، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
👁️ 249 بار دیکھا گیا
"اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو قیامت برپا کر دی جائیگی"، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
یروشلم + واشنگٹن (ڈیلی اردو/سی بی ایس)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے امن منصوبے کے تحت ہتھیار نہ ڈالے تو ’’قیامت برپا کر دی جائے گی۔‘‘
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی نشریاتی ادارے CBS کو بتایا کہ اگر فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے امن منصوبے کے تحت ہتھیار نہ ڈالے، تو ’’قیامت برپا کر دی جائے گی۔‘‘
یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کی بازگشت ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعے حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے اور غزہ پٹی کو مکمل طور پر غیر عسکری علاقہ بنایا جائے گا۔
نیتن یاہو نے کہا، ’’ہم نے اتفاق کیا کہ پہلے مرحلے کو مکمل کریں اور اب دوسرے مرحلے کو کامیاب بنائیں۔‘‘ پہلے مرحلے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کی بات کی گئی تھی۔
یہ ابھی واضح نہیں کہ حماس ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہے یا نہیں۔ منگل کے روز حماس نے مبینہ مخبروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزائے موت دی جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں حماس کی سکیورٹی فورسز اور مسلح فلسطینی قبائل کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
غزہ شہر سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد حماس کی حکومت کے ماتحت مسلح پولیس نے دوبارہ گشت شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو یقین ظاہر کیا کہ حماس کو کسی بھی طریقے سے غیر مسلح کیا جائے گا۔
جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایسا ہو گا، تو انہوں نے کہا، ’’ہم نے انہیں بتا دیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈالیں، اور وہ ہتھیار ڈالیں گے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے، تو ہم انہیں غیر مسلح کریں گے، یہ جلد اور شاید پرتشدد طریقے سے ہو گا لیکن وہ غیر مسلح ہوں گے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4550 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C