ایران حملہ: امریکی دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ سمیت دو اعلیٰ افسران برطرف
👁️ 395 بار دیکھا گیا
ایران حملہ: امریکی دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ سمیت دو اعلیٰ افسران برطرف
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایرانی جوہری مراکز پر امریکی حملوں سے ہوئے نقصان کا تخیمہ لگانے والی ایجنسی سے وابستہ ایک جنرل کو برطرف کر دیا ہے۔
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر بی ٹو بمبار طیاروں کے حملے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگانے والی ایجنسی کی سربراہی کرنے والے جنرل کو برطرف کر دیا ہے۔ اس ایجنسی نے اپنے ابتدائی تخمینے میں کہا تھا کہ ان تنصیبات کو نقصان کم ہوا ہے۔ یہ خفیہ رپورٹ لیک ہو گئی تھی اور اس رپورٹ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کر دیا تھا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے یہ بات وائٹ ہاؤس اور معاملے سے متعلق دیگر دو باخبر ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز اب امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) کے سربراہ کے طور پر کام نہیں کریں گے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے یہ معلومات دینے والے اہلکاروں کا نام ظاہر کیے بغیر بتایا ہے کہ ہیگسیتھ نے نیوی ریزرو فورس کی سربراہ وائس ایڈمرل نینسی لیکور اور نیول اسپیشل وارفیئر کمانڈ کے نگران ریئر ایڈمرل ملٹن سینڈز کو بھی برطرف کر دیا ہے۔
فی الحال ان برطرفیوں کی کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ممکنہ طور پر یہ اقدامات فوج و انٹیلی جنس ایجنسیوں میں صدر ٹرمپ کے ناقد سمجھے جانے والے اہلکاروں کو ہدف بنانے کا حصہ ہیں۔ اس ہفتے انتظامیہ نے متعدد موجودہ اور سابقہ قومی سلامتی حکام کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کی تھی۔
دو ماہ قبل ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد نقصانات کے تخمینے کی ابتدائی رپورٹ لیک ہو گئی تھی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ان حملوں سے ایران کا جوہری پروگرام فقط چند ماہ کے لیے پیچھے دھکیلا گیا ہے۔ یہ بات صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیانات کے برعکس تھی۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کاجوہری تنصیبات ''مکمل طور پر تباہ‘‘ ہو گیہ ہیں۔ انہوں نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔
انٹیلی جنس کمیونٹی پر صدر ٹرمپ کے عدم اعتماد کی یہ تازہ مثال ہے۔2017 میں روس کی جانب سے امریکی انتخابات میں مداخلت کی رپورٹ پر بھی ٹرمپ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
جون میں ایران کےتین جوہری مقامات پر حملوں کے بعد ہیگستھ نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ وہ ابتدائی رپورٹ پر زیادہ توجہ دے رہا ہے، لیکن انہوں ایرانی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کے ثبوت پیش نہیں کیے تھے۔
پینٹاگون نے ان برطرفیوں پر کوئی عوامی وضاحت نہیں دی، لیکن خیال ہے کہ ان میں سے بعض افسران تنوع، برابری اور شمولیت (DEI) پروگراموں کے حامی تھے، جنہیں ٹرمپ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
16/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C