ایران: خدا کے خلاف جنگ کے الزام میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
👁️ 160 بار دیکھا گیا
ایران: خدا کے خلاف جنگ کے الزام میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
تہران (ڈیلی اردو) ایران میں اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن اور پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے تنسیم کے مطابق یعقوب کریمپور اور ناصر بقرزادہ کو ہفتے کے روز، دو مئی کی صبح، سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کے بعد پھانسی دی گئی۔
حکام کے مطابق دونوں کو ’’اسرائیلی ریاست‘‘ کے لیے انٹیلیجنس تعاون اور جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق یعقوب کریمپور پر الزام تھا کہ وہ 1980 سے 1988 تک جاری رہنے والی ایران-عراق جنگ کے زمانے سے موساد کے ساتھ تعاون کر رہے تھے اور انہیں اس کے عوض ڈیجیٹل ذرائع سے مالی معاونت ملتی رہی۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا اور ایک ٹیلیگرام آئی ڈی کے ذریعے اپنے ہینڈلر سے رابطے میں تھے۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق انہیں ’’محاربہ‘‘ (خدا کے خلاف جنگ چھیڑنے) جیسے سنگین جرم کا مرتکب قرار دیا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق یعقوب نے حساس سکیورٹی اور فوجی مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر موساد کو فراہم کیں، جن میں جون 2025 میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران کی معلومات بھی شامل تھیں۔
دوسری جانب ناصر بقرزادہ پر الزام تھا کہ انہوں نے موساد کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایران میں اہم شخصیات اور حساس مقامات سے متعلق معلومات فراہم کیں، جن میں نطنز کے قریب واقع علاقے بھی شامل تھے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں افراد کو کب گرفتار کیا گیا تھا، اور نہ ہی ان کے قانونی دفاع یا مقدمے کی مکمل تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
ادھر حالیہ ہفتوں میں ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک افراد کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 21 سالہ نوجوان کھلاڑی ساسان آزادوار جونغانی کو بھی جمعہ کی صبح پھانسی دے دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ان پر ایک سرکاری گاڑی پر پتھر پھینکنے کا الزام تھا۔
یاد رہے کہ ایران میں دسمبر 2025 کے آخر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے، جو بعد ازاں ملک گیر حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو گئے۔
ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ مظاہرے ابتدا میں پُرامن تھے تاہم بعد میں بیرونی قوتوں، جن میں اسرائیل، امریکہ اور کالعدم تنظیم مجاہدین خلق شامل ہیں، کی مبینہ پشت پناہی سے پرتشدد شکل اختیار کر گئے، جس کے دوران ہلاکتیں ہوئیں اور املاک کو نقصان پہنچا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C