ایران سے کشیدگی پر پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران سے کشیدگی پر پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی ڈبلیو) نگراں وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان شامل ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد ایران اور پاکستان کے مابین حالیہ واقعات کے بعد قومی سلامتی کا وسیع جائزہ لینا ہے۔
پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت پر مشتمل قومی سلامتی کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس آج جمعے کے روز منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کا مقصد ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا جائے۔
تہران کی جانب سے پاکستان کے اندر “دہشت گردوں کے اہداف” کو نشانہ بنانے کے دو دن بعد اسلام آباد نے جمعرات کو ایران میں باغیوں پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کے طاقتور آرمی چیف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔
پاکستانی نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اس کا مقصد ”ایران اور پاکستان کے مابین حالیہ واقعات کے بعد قومی سلامتی کا وسیع جائزہ‘‘ لینا ہے۔
دو طرفہ کشیدگی اور عدم استحکام کا خدشہ
دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان غیر محفوظ سرحد کے آر پار فضائی حملوں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان اور شیعہ اکثریتی ملک ایران کے درمیان کشیدگی اور خطے میں وسیع تر عدم استحکام کے خدشات کو ہوا دی ہے۔
ایران مشرق وسطیٰ میں عسکریت پسند گروپوں کا بڑا حمایتی ہے، جن میں غزہ میں حماس، لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں حوثی شامل ہیں۔
حماس اور حزب اللہ کو جرمنی، امریکہ اور اسرائیل نے دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔ واشنگٹن نے جمعرات کو حوثی باغیوں کو بھی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر لیا۔
پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو دہشت گردی یا علیحدگی پسند عناصر کے بارے میں جو بھی خدشات ہیں ان کو فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی ذرائع سے دور کیا جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر کہہ سکتی ہوں کہ ایران نے انتہائی احمقانہ اور غلط کام کیا۔ انہوں نے کہا، ”مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کے پاس بہت سے آپشن تھے۔ میں ابھی حکومت میں نہیں ہوں، میں کھل کر بات کر سکتی ہوں۔‘‘
اقوام متحدہ اور امریکہ نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے جبکہ چین نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
یورپی یونین نے جمعرات کو کہا کہ وہ ”مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے بڑھنے والے تشدد کے بارے میں فکر مند ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C