ایران: فضا سے فضا میں مار کرنے والے ڈرون دفاعی نظام میں شامل
👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران: فضا سے فضا میں مار کرنے والے ڈرون دفاعی نظام میں شامل
تہران (ڈیلی اردو/ارنا/اے ایف پی/وی او اے) ایران نے اپنے دفاعی نظام میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس جنگی ڈرون کو شامل کر لیا ہے جس سے اس کی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ نے کہا ہے کہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس درجنوں ‘کرار’ نامی ڈرونز کو ملک کے تمام سرحدی علاقوں میں فضائی دفاع کے لیے شامل کرلیا گیا ہے۔
ان ڈرونز کی آپریشنل رینج 1000 کلومیٹر تک بتائی جاتی ہے۔ ڈرونز کو اتوار کی صبح تہران کی ایک ملٹری اکیڈمی میں منعقدہ تقریب کے دوران نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل عبدالرحیم موسوی کے حوالے سے کہا کہ “دشمنوں کو اب اپنی حکمتِ عملی پر نظر ثانی کرنا ہو گی کیوں کہ ایرانی افواج زیادہ طاقتور ہو گئی ہے۔”
نیوز ایجنسی کے مطابق ‘کرار انٹرسیپٹر ڈرون’ جس کی پہلی قسم سال 2010 میں منظر عام پر لائی گئی تھی، آٹھ کلومیٹر یا پانچ میل تک مار کرنے والے ‘مجید’ تھرمل میزائل سے لیس ہے۔ یہ ڈرون مکمل طور پر ایران میں بنایا گیا ہے۔
موسوی نے کہا کہ یہ میزائل اکتوبر میں ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران “اپنے آپریشنل تجربوں میں کامیاب رہا۔”
خبر رساں ادارے ‘ایجنسی فرانس پریس’ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے فوجی ہتھیاروں کی ترقی نے بہت سے ممالک میں تشویش کو جنم دیا ہے بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو جو اس کے حلیف ہیں۔
اسرائیل کا تہران پر الزام ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں خاص طور پر لبنان کے عسکری گروپ حزب اللہ اور یمن میں حوثی باغیوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔
ایران فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی بھی حمایت کرتا ہے جس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور اب اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی تاحال جاری ہے۔
یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں نے تہران پر روس کو جنگ میں استعمال کے لیے ڈرون فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ البتہ ایران نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
تاہم مغربی حکومتوں نے ہتھیاروں کی مبینہ فروخت پر ایران پر کئی بار سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔
ایران نے عراق کے ساتھ آٹھ سالہ جنگ کے دوران 1980 کی دہائی میں ڈرون تیار کرنا شروع کیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C