17/January/2024

ایران میں جیش العدل کے حملے میں سپاه پاسداران انقلاب کا ڈپٹی کمانڈر دو محافظوں سمیت ہلاک

👁️ 20 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران میں جیش العدل کے حملے میں سپاه پاسداران انقلاب کا ڈپٹی کمانڈر دو محافظوں سمیت ہلاک

ایران میں جیش العدل کے حملے میں سپاه پاسداران انقلاب کا ڈپٹی کمانڈر دو محافظوں سمیت ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ڈپٹی کمانڈر کو دو محافظوں سمیت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1747691190982762891?t=wner8nnwvNqJGSl8fape6g&s=19

مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے شورش شدہ جنوبی مشرق میں دہشت گردوں سراوان کور کے ڈپٹی کمانڈرکرنل حسین علی جاودان‌فر کو دو محافظوں سمیت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) نے واقعے کو “دہشت گردانہ” حملہ قرار دیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C