ایران میں یہودی شہری کو پھانسی دے دی گئی
👁️ 141 بار دیکھا گیا
ایران میں یہودی شہری کو پھانسی دے دی گئی
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی) ایران میں تہران اور فرانس میں پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ناروے میں قائم غیر سرکاری تنظیم ایران ہیومن رائٹس (IHR) نامی گروپ نے بتایا کہ 20 سالہ مجرم اروین قہرمانی کو پیر چار نومبر کے روز مغربی ایرانی شہر کرمان شاہ کی ایک جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
آئی ایچ آر نامی تنظیم کے مطابق مجرم پر 2022ء میں ایک گلی میں ہونے والی لڑائی کے دوران ایک شخص کو قتل کر دینے کا جرم ثابت ہو گیا تھا اور ایک ایرانی عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
ایران ہیومن رائٹس نامی تنظیم کے سربراہ کا الزام
ایران ہیومن رائٹس نامی تنظیم کے ڈائریکٹر محمود امیری مقدم نے بتایا، ”اسرائیل کے ساتھ جنگ کی دھمکیوں کے تناظر میں، اسلامی جمہوریہ ایران میں اروین قہرمانی نامی ایک یہودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی‘‘ اور ان کے خلاف چلائے گئے مقدمے میں ”قانونی جھول‘‘ بھی تھے۔
محمود امیری مقدم نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ اروین قہرمانی ایران کے یہودی مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والے شہری تھے اور ان کو سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد میں ”ایران میں ملکی اداروں کی سطح پر پائی جانے والی سامیت دشمنی نے بھی بلاشبہ اہم کردار ادا کیا۔‘‘
شیعہ مسلم اکثریتی آبادی والے ملک ایران میں ماضی میں یہودیوں کی آبادی کافی زیادہ تھی۔ لیکن 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد سے یہ آبادی مسلسل کم ہوتی گئی۔ تاہم آج بھی مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں مگر اسرائیل سے باہر ایران میں یہودیوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے۔
حالیہ برسوں میں شاذ و نادر نظر آنے والا واقعہ
ایران میں اسلامی انقلاب کے فوری بعد کے عرصے میں اگرچہ کئی مقامی یہودی مارے گئے تھے، تاہم حالیہ برسوں میں کسی ایرانی یہودی شہری کو سزائے موت دیے جانے کا واقعہ کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔
اروین قہرمانی کو سنائی گئی سزائے موت کے بعد ان کی والدہ سونیا ساداتی نے ایرانی حکام سے اپیل کی تھی کہ ان کے بیٹے کی جان بخشی کر دی جائے۔ تاہم ان کی یہ اپیل مسترد کر دی گئی اور پیر چار نومبر کو قہرمانی کو کرمان شاہ کی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
اروین قہرمانی کی خاندان نے اروین کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایرانی شہری کے لواحقین کو خون بہا ادا کرنے کی پیش کش بھی کی تھی، جو ایران میں نافذ اسلامی قوانین کے تحت ممکن بھی تھا، تاہم مقتول کے خاندان نے خون بہا قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے تصدیق کر دی ہے کہ مقتول کے لواحقین نے ”خون بہا قبول کرنے سے انکار‘‘ کر دیا تھا، جس کے بعد مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔
فلسطینی علاقے غزہ پٹی کی جنگ کے تناظر میں اور لبنان کی ایران نواز حزب اللہ ملیشیا اور اسرائیلی افواج کے ایک دوسرے پر شدید حملوں کے پس منظر میں گزشتہ چند ماہ سے ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی انتہائی زیادہ ہو چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 381 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 727 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C