ایران نواز یمن حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے
👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران نواز یمن حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) یمن میں متحرک ایران نواز حوثی باغیوں نے جمعے کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں متعدد ڈرون اور میزائل حملے کیے۔ اس سے قبل امریکی اور برطانوی طیاروں نے یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔
امریکی فوج کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب امریکی اور برطانوی لڑاکا طیاروں نے یمن میں متعدد حوثی اہداف کو نشانہ بنایا جب کہ اس کے بعد حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں متعدد ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔
امریکی مرکزی کمان کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے پانچ ڈرونز روانہ کیے گئے تھے، جن میں سے تین کو بحیرہ احمر اور ایک کو خلیج عدن میں تباہ کیا گیا، جب کہ ایک اور ڈرون کریش کر گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے دو جہاز شکن بلیسٹک میزائل بھی داغے گئے، تاہم ان کے نتیجے میں کسی امریکی، اتحادی یا تجارتی جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ کوئی کوئی شخص زخمی ہوا۔
امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کے بعد حوثی باغیوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ حوثی باغیوں کے مطابق گزشتہ شب امریکی اور برطانوی فضائی حملوں میں سولہ افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاکتوں کے ان حوثی دعوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے، تاہم اگر یہ تصدیق ہوتی ہے، تو حوثی باغیوں کے خلافامریکی اور برطانوی کارروائیوں کے آغاز سے یہ سب سے خونریز واقعہ ہو گا۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے جنوری میں یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنانے کا آغاز کیا تھا اور اسی سلسلے میں بحیرہ احمر میں سمندری راستے کے تحفظ کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد بھی قائم کیا گیا تھا۔
گزشتہ برس 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری لڑائی کے بعد سے حوثی باغی فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کا دعویٰ کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں درجنوں ڈرون اور میزائل حملے کر چکے ہیں۔ اس سمندری راستے سے عالمی تجارت کا بارہ فیصد گزرتا ہے۔ اسی لیے امریکہ نے اس راستے کو بحال رکھنے کے لیے اپنا عسکری مشن خطے میں پہنچایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1905 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C