30/September/2025

ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے شخص کو پھانسی پر لٹکا دیا

👁️ 267 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے شخص کو پھانسی پر لٹکا دیا

ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے شخص کو پھانسی پر لٹکا دیا

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے میزان نیوز پورٹل نے آج پیر 29 ستمبر کو خبر دی ہے کہ ایران کی عدلیہ نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک اور مشتبہ جاسوس کو پھانسی دے دی ہے۔

 

اس شخص کی شناخت ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ڈیٹا بیس ماہر کے طور پر کی گئی، جس پر موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔ ایرانی عدلیہ کی نیوز آؤٹ لیٹ میزان کے مطابق، ’’اس شخص کو گرفتاری کے بعد موت کی سزا سنائی گئی اور قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی۔‘‘   

 

جون میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں کئی ایرانی جرنیلوں اور جوہری ماہرین کے ٹارگٹ کلنگ کے بعد، ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبہ میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے کئی کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ایران میں اس سال ریکارڈ تعداد میں پھانسیاں دی گئی ہیں جو گزشتہ 15 سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، اور رواں برس اب تک 1,000 سے زیادہ سزائے موت پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C