ایران نے سیمرغ راکٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا
👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران نے سیمرغ راکٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا
تہران (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز) ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے ویانا میں عالمی طاقتوں اور تہران کی بات چیت جاری ہے۔ اس دوران تہران نے سیٹیلائٹ کیریئر کے ذریعہ تین تحقیقاتی آلات خلاء میں کامیابی کے ساتھ بھیجنے کا دعوی کیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے جمعرات کے روز سیٹیلائٹ کیریئر کے ذریعہ تین تحقیقاتی آلات خلاء میں بھیجنے کی اطلاع دی۔ تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ راکٹ خلاء میں کب بھیجا گیا اور بھیجے گئے یہ آلات کس نوعیت کے تھے۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا راکٹ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو سکا یا نہیں۔
امریکا ماضی میں اس طرح کے تجربات کی نکتہ چینی کرتا رہا ہے۔ اس نے ایرانی جوہری معاہدے سے خود کو مئی 2018 ء میں یک طرفہ طور پر الگ کرنے کے بعد تہران کے خلاف کئی نئی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
سیمرغ راکٹ کامیابی سے خلاء میں لانچ
ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان سید احمد حسینی نے بتایا کہ ‘سیمرغ‘ نامی اس راکٹ کو کامیابی سے خلاء میں لانچ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس خلائی تحقیقاتی مشن میں پہلی مرتبہ 470 کلومیٹر کی بلندی اور 7350 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے تین آلات خلاء میں بھیجے گئے۔
حسینی نے کہا کہ سیٹیلائٹ کی لانچنگ کے تمام مراحل کو درست طریقے سے انجام دیا گیا اور اس لانچ کے مطلوبہ اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے تاہم تحقیقات کی نوعیت کی کوئی تفصیل نہیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید راکٹ خلاء میں بھیجے جائیں گے۔
ایرانی ٹیلی وژن نے بتایا کہ سیمرغ کو امام خمینی خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔ اس نے راکٹ لانچ کیے جانے کو ‘ایرانی سائنس دانوں کی ایک اور کامیابی‘ قرار دیا۔
ایران کی سرکاری میڈیا نے حال ہی میں ملک کے سویلین خلائی پروگرام کے تحت آنے والے دنوں میں خلاء میں بھیجے جانے والے سیٹلائٹس کی ایک فہرست پیش کی تھی۔ایران کے پاسداران انقلاب فوج کا اپنا ایک متوازی خلائی پروگرام ہے اور اس نے گزشتہ برس ایک سیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچایا تھا۔
ایران جوہری معاہدہ بچانے کی کوشش جاری
خیال رہے کہ ایران کا مسلسل اصرار ہے کہ وہ کسی طرح کا جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور سیٹیلائٹ لانچ کرنے اور راکٹ کے تجربات میں کسی طرح کا فوجی عنصر شامل نہیں ہے۔
ایران نے خلاء میں راکٹ ایسے وقت بھیجا ہے، جب عالمی طاقتیں ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم اپنے بعض مطالبات پر ایران کے مصر رہنے کی وجہ سے کسی نتیجے پر پہنچنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کو بچانے کے لیے وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ تین برس قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس معاہدے سے یک طرفہ طور پر الگ ہو جانے کے بعد یہ ایک طرح سے معاہدہ ختم گیا تھا۔
معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ویانا میں جاری مذاکرات میں شامل ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آٹھویں دور کی بات چیت کے پہلے چند دنوں میں فریقین کے درمیان نسبتاً اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔
علی باقری نے امید ظاہر کی کہ سال کے اختتام کی چھٹیوں کی وجہ سے مذاکرات میں چند دن کے وقفے کے بعد بات چیت دوبارہ شروع ہونے پر فریقین ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے زیادہ سنجیدگی سے کام کریں گے۔
واشنگٹن نے تاہم تہران کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا، “ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ آیا ایران اس دور کی بات چیت میں مزید تعمیری سوچ کے ساتھ شامل ہوا ہے۔”
دوسری طرف علی باقری کنی کا کہنا تھا کہ دوسرا فریق پابندیوں کو ہٹانے کے لیے جتنا زیادہ تیار ہو اور پابندیوں کو ہٹانے کے حوالے سے ایران کے پیش کردہ طریقہ کار، بالخصوص تصدیق اور ضمانت جیسے امور کو قبول کرنے میں جتنی زیادہ سنجیدگی اپنائے گا، اتنا ہی کم وقت میں کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔
علی باقری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے ملک امریکا کو پہلے پابندیاں اٹھانی ہوں گی اور اسلامی جمہوریہ ایران، تصدیق کے بعد معاہدے کے فریم ورک کے اندر جوہری سرگرمیاں کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C