20/May/2025

ایران نے عراق کو ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی، تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان

👁️ 110 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران نے عراق کو ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی، تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان

ایران نے عراق کو ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی، تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان

تہران(ڈیلی اردو ) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ ملاقات میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایران عراق کو ایٹمی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تاریخی اور گہرے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ روابط ہزاروں سال پرانے ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران نے دواسازی، زرعی، صنعتی اور دیگر سائنسی شعبوں میں جو ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہیں عراق کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بھی آمادگی ظاہر کی ہے تاکہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت، صنعت، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دیا جائے گا تاکہ مشترکہ ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایرانی صدر نے امریکی حکومت کی طرف سے ایران پر لگائے گئے جوہری ہتھیاروں کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ واقعی اپنے دعووں میں سنجیدہ ہے تو ایران انہیں اس بارے میں یقین دلانے کے لیے تیار ہے، مگر ایران کبھی بھی کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور اپنی قوم کو پرامن جوہری کامیابیوں سے محروم نہیں کرے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C