21/December/2025

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی پر لٹکا دیا

👁️ 268 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی پر لٹکا دیا

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی پر لٹکا دیا

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی ہے۔

 

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق 27 سالہ عقیل کشاورز کو اپریل اور مئی کے درمیان شمال مغربی شہر ارومیہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عقیل کشاورز اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کر رہا تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق اغیل کشاورز پر صہیونی ریاست کے لیے جاسوسی، رابطے رکھنے اور فوجی و سکیورٹی تنصیبات کی تصاویر لینے کے الزامات عائد تھے، جن پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔ 

 

بعد ازاں ایران کی سپریم کورٹ نے بھی جاسوسی کے الزامات کے تحت اس کی سزا برقرار رکھی۔

 

ایرانی حکام کے مطابق عقیل کشاورز کو ہفتے کی صبح پھانسی دے دی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C