ایران نے نیا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا
👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران نے نیا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ملک میں نیا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سرابراہ محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ نیا ایٹمی پاور پلانٹ مکمل طور پر ایرانی ماہرین تیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان میں کارون ایٹمی پاور پلانٹ کے نام سے تعمیر کیا جائے گا۔ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا کہ کارون ایٹمی پاور پلانٹ عالمی سطح پر رجسٹرڈ ہوچکا ہے۔
محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا کہ یہ کارون ایٹمی پاور پلانٹ مکمل طور سے اندرونی وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کیا جائے گا اور اس طرح ایران کو غیر ملکی ماہرین کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔
محمد اسلامی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا جس کا مقصد پیداواری عمل میں ممکنہ ابہام کی روک تھام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے نے بارہا، مغربی ملکوں اور صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کیبارے میں غلط بیانی سے کام لیا ہے.
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا تہران نے ہمیشہ آئی اے ای اے کے ساتھ مثبت تعاون کیا ہے اور اس تعاون کو سیاسی دباؤ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C