ایران کے جوہری معاہدے کیلئے حتمی لڑائی شروع
👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران کے جوہری معاہدے کیلئے حتمی لڑائی شروع
ایران نے سنہ 2015 میں چھ عالمی طاقتوں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
امریکہ ایک برس پہلے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبردار ہو چکا ہے۔ جس کے بعد سے امریکہ اور ایران کے سفارتی تعلقات میں سرد مہری جاری ہے۔
امریکہ کے معاہدے سے علیحدہ ہونے کے باوجود ایران نے پانچ دوسرے ممالک کے ساتھ اس معاہدے کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کے مطابق ایران جوہری معاہدے کی پوری طرح پاسداری کر رہا ہے۔
جوناتھن مارکس جو کہ بی بی سی کے تـجزیہ نگار اور دفاعی و سفارتی امور کو دیکھتے ہیں وہ لکھتے ہیں کہ سال 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد ایرانی معیشت پر عائد بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھیں، جن سے تیل کی برآمدات، تجارت اور بینکنگ سیکٹر متاثر تھے۔ اس کے بدلے میں ایران نے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
لیکن ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ اس کو برا معاہدہ گرادنتی ہے جبکہ معاہدے کے پانچ دیگر فریق، برطانیہ، فرانس، روس، چین اور جرمنی اس سے متفق نہیں ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ اب ایران پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔ اس نے ایران پر کئی اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں امریکہ نے ان ممالک پر اقتصادی پابندیوں کی چھوٹ کو بھی واپس لے لیا ہے جو ایران سے تیل خرید رہے ہیں۔ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی معیشت پر بے تحاشا بوجھ ہے۔
ایران نے اس دباؤ سے نکلنے کے لیے جوابی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ایران نے امریکہ کے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے کے ایک سال بعد اب اپنی شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اگر معاہدے کے باقی فریقین دو ماہ کے اندر معاہدہ میں طے کی گئی شرائط کو نافذ نہیں کریں گے تو وہ بھی معاہدے کی پاسداری ختم کرتے ہوئے یورینیم کو افزودہ کرنا شروع کردے گا۔ ایران کہتا ہے کہ اگر اس معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو وہ بھی آزاد ہو گا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر عمل کرے۔
ایران اس تنازعے میں خود کو مظلوم کے طور پر پیش کرتا ہے۔ اور اگر خطے میں ایران کے وسیع کردار اوراس کے میزائل پروگرام کو اس تنازعے سے علیحدہ کر کے دیکھیں، تو ایران کے موقف میں وزن ہے۔ خطے میں ایران کا کردار اور اس کا میزائل پروگرام اس معاہدے کا حصہ نہیں ہیں جو اس نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ کیا تھا۔
ایران نے مجموعی طور پر اس معاہدے کی پاسداری کی ہے اور وہ امریکی پابندیاں جن کو اس معاہدے پرعمل درآمد کی صورت میں ختم کیا جانا مقصود تھا، ان کو دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی معیشت کو پابندیوں کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ اب تہران کہہ رہا ہے’بہت ہو گیا۔’
اب دباؤ یورپی طاقتوں، فرانس، برطانیہ اور جرمنی پر ہے، جنہوں نے اس معاہدے کو طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایران ان یورپی ممالک سے کہہ رہا ہے کہ تم اپنا وعدہ وفا کرو۔
ان یورپی ممالک کو ایران پر بڑھتے معاشی دباؤ کو کم کرنے کے لیے کچھ کرنا ہو گا۔ یورپی ممالک کے لیے ایک خاص تنبیہ بھی ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے منشیات کی سمگلنگ اور تارکین وطن کے یورپی ممالک میں پہنچنے کو روکنے میں اپنے اہم کردار کا ذکر کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ امریکی پابندیوں کا مطلب ہو گا کہ ایران ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا متحمل نہیں رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C