ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جنرل قاسم سلیمانی کے خاندان کے ساتھ ملاقات
👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جنرل قاسم سلیمانی کے خاندان کے ساتھ ملاقات
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کی شام شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گھر میں ان کے خاندان کے ساتھ ملاقات کرکے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہمیں شدید صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا تاہم مزاحمت سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اس قاتلوں اور مجرموں سے سخت سے سخت انتقام لیا جائے گا۔
قائد اسلامی انقلاب نے جنرل سلیمانی کے ہمراہ شہید ہونے والے عراقی فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دوست بالخصوص ہمارے دشمن جان لیں کہ ہم مزاحمتی فرنٹ پر مزید ثابت قدم رہیں گے بلکہ ایسی کاروائیوں سے کامیابی کے حصول کے لئے ہمارا عزم متاثر نہیں ہوگا۔
قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔
یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جمعہ کے روز علی الصبح بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں نو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔
دیگر شہدا میں عراقی ملیشیا کا نائب سربراہ کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس، حزب اللہ کے سابق کمانڈر عماد مغنیہ کا داماد سامر عبداللہ، قاسم سلیمانی کا داماد، بغداد ہوائی اڈے پر عراقی ملیشیا کا پروٹوکول مینجر محمد رضا الجابری، عراقی ملیشیا کا کمانڈر حسن عبد الہادی، عراقی ملیشیا کا کمانڈر محمد الشيبانی، عراقی ملیشیا کا کمانڈر حیدر علی اور لبنانی حزب اللہ کا رہ نما محمد الکوثرانی شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C