ایرانی وزیر دفاع کا دورہ بھارت، سکیورٹی اور دفاعی امور پر بات چیت
👁️ 23 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر دفاع کا دورہ بھارت، سکیورٹی اور دفاعی امور پر بات چیت
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) ایرانی وزیر دفاع محمد رضا قرایی آشتیانی ایس سی او وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات 27 اپریل کو دہلی پہنچنے والے ہیں۔ وہ بھارت کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی بات کریں گے۔
ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرایی آشتیانی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 28 اپریل کو دہلی میں ہونے والے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔ ایران ایس سی او کے اس اجلاس میں مکمل رکن کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع اس دوران اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ بھی الگ سے ملاقات کریں گے جس میں بھارت کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی شراکت داری بالخصوص دونوں ملکوں کی بحریہ کے مابین تعاون میں اضافے پر بات چیت کا امکان ہے۔
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے دونوں ممالک اپنی ملٹری انڈسٹری میں باہمی اشتراک کے ذریعے شراکت داری کو وسعت دینا چاہتے ہیں لیکن تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب بھارت اور ایران کی دفاعی شراکت داری محدود رہے گی۔
بھارت اور ایران کے درمیان دفاع کے نئے شعبوں میں تعاون
بھارتی ڈیفنس انٹلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل لفٹننٹ جنرل دنیش سنگھ رانا کا کہنا ہے کہ بھارت اور ایران مستقبل قریب میں نئے شعبوں میں باہمی فوجی تعاون کو وسعت دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
جنرل رانا نے پیر کے روز نئی دہلی میں ایرانی آرمی ڈے کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا، “میں پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے برسوں میں ہماری دوستی میں مزید اضافہ ہو گا اور یہ مزید مستحکم ہو گی۔”
انہوں نے کہا کہ متعدد پیشہ ورانہ فوجی تربیتی کورسز کے علاوہ ایرانی بحریہ کے کئی وفود ماضی میں بھارتی بحریہ کے تربیتی اداروں کے دورے کرچکے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیش رانا کا مزید کہنا تھا، “اس جدید دور میں ایران اور بھارت کے درمیان مضبوط باہمی اعتماد پر مبنی ایک جامع شراکت داری ہے اور دفاعی تعاون اس کا ایک اہم پہلو ہے…حالیہ برسوں میں بھارت اور ایران کے درمیان دفاعی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔”
بھارت میں ایرانی سفیر ایرج الٰہی کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر دفاع کے دورہ بھارت سے دونوں ملکوں کے دمیان دفاعی تعلقات میں مزید اضافہ اور استحکام پیدا ہو گا۔
انہوں نے کہا، “اس دورے سے باہمی دفاعی تعلقات میں ایک متحرک اور کثیر رخی فارمیٹ میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ مزید مستحکم ہوں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا پیغام ہے باہمی احترام پر مبنی امن، دوستی اور تعاون۔”
During Iran Army day, H.E.Elahi & LT Gen.Dinesh Singh Rana,Hon.Chief guest highlighted Growing bilateral defence cooperation and referring to the coming visit of Iran defence minister to attend at SCO Meeting,both assured this visit may provide new domains of cooperation. pic.twitter.com/u3n4UVJcEW
— Iran in India (@Iran_in_India) April 25, 2023
بھارت ایران دفاعی تعاون میں مسلسل اضافہ
ایک سرکاری ذرائع کے مطابق خطے میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مدنظر بھارت اور ایران ایک دوسرے کی بحریہ کے درمیان زیادہ وسیع تعاون کے طریقہ کار پر بات چیت کر رہے ہیں۔
گو کہ چین کی سہولت کاری سے تہران اور ریاض کے درمیان امن معاہدے کی وجہ سے بھارت کی فکر مندیوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم دونوں ملک ملٹری انڈسٹری میں بھی اپنی باہمی شراکت داری کو وسعت دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع کے دورے کے دوران ایران بھارت کو اپنے ہتھیار فروخت کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کرے گا۔ حالیہ برسوں میں ایرانی ہتھیاروں کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ روس یوکرین جنگ میں ایرانی ساخت ‘کامی کازی’ ڈرونز کا خاصا ذکر ہوتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2245 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C