ایس سی او کا مشترکہ اعلامیہ: بلوچستان اور پہلگام حملوں کی مذمت
👁️ 317 بار دیکھا گیا
ایس سی او کا مشترکہ اعلامیہ: بلوچستان اور پہلگام حملوں کی مذمت
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز/اے ایف پی) ایس سی او نے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کے بلوچستان اور بھارت کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار سے خبردار کیا اور اس کے خاتمے کے لیے اتفاق رائے پر زور دیا۔
دس رکنی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے پیر کے روز چین کے شہر تیانجن میں سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مارچ اور مئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ اس نے اپریل میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی بھی مذمت کی۔
سربراہی اجلاس چین کے شہر تیانجن میں صدر شی جن پنگ کی صدارت میں ہوا۔ اس میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف، بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف، کرغزستان کے صدر صدر جاپاروف، بیلاروس کے صدر لوکاشینکو اور ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے شرکت کی۔
ان رہنماؤں نے 11 مارچ کو بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین ہائی جیکنگ اور 21 مئی کو خضدار میں اسکول بس پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 22 اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کی بھی مذمت کی گئی۔
ایس سی او رکن ممالک نے ہر قسم اور ہر صورت میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار ناقابل قبول ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انہوں نے عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کے جامع کنونشن کو اتفاق رائے سے اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق رہنماؤں نے ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان حملوں کے ذمہ داروں، منصوبہ سازوں اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
رہنماؤں نے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی پختہ وابستگی کو دہراتے ہوئے زور دیا کہ دہشت گرد، علیحدگی پسند اور انتہا پسند گروپوں کو کرائے کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ خودمختار ریاستیں اور ان کے متعلقہ ادارے دہشت گرد اور انتہا پسند خطرات کا مقابلہ کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اور دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت کے خلاف کثیر الجہتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ''رکن ممالک اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے ساتھ ساتھ منشیات، نشہ آور ادویات اور ان کے اجزاء کی غیر قانونی اسمگلنگ، اسلحہ اسمگلنگ اور دیگر سرحد پار منظم جرائم کے خلاف مشترکہ جنگ جاری رکھیں گے۔‘‘
مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ایس سی او کے رکن ممالک نے یہ عہد کیا کہ وہ انتہا پسند نظریات، مذہبی عدم برداشت، غیرملکیوں سے نفرت، جارحانہ قوم پرستی اور نسلی و لسانی امتیاز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کریں گے۔
ایس سی او سربراہان نے 2026-2030 کے لیے ایس سی او رکن ممالک کے درمیان انتہا پسندانہ نظریات کے انسداد میں تعاون کے پروگرام کو اپنایا، جو کہ بالخصوص 9 جون 2017 کو آستانہ میں منظور شدہ ایس سی او کنونشن برائے انسدادِ انتہا پسندی پر عملدرآمد کے لیے بنایا گیا ہے۔
ایس سی او رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک زیادہ نمائندہ، جمہوری، منصفانہ اور کثیر قطبی عالمی نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں، ثقافتی تنوع کے احترام، اور ریاستوں کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی اور مساوی تعاون پر مبنی ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C