ایف آئی اے کا سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 50 افراد گرفتار
👁️ 117 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے کا سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 50 افراد گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر میں 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے اوورسیز انویسٹمنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (او آئی سی سی آئی) کے اراکین سے ملاقات میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ غیرقانونی کرنسی کے کاروبار، ذخیرہ اندوزی اور ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
انہوں نے زور دیا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی سے معیشت میں استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت ملے گی۔
دوران اجلاس او آئی سی سی آئی کے سرمایہ کاروں نے دانشورانہ املاک حقوق کے سخت نفاذ سے لے کر جعلی ویب سائٹس وغیرہ کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے مؤثر کردار کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ تاجر برادری کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی فعال کارروائی کی وجہ سے ‘ٹیکس ریٹرن اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے‘۔
ڈاکٹر ثنا اللہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ ایف آئی اے نے بہت تعاون کیا جس سے انٹرپول کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بین الاقوامی تعاون میں اضافہ ہوا۔
ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے زور دیا کہ حال ہی میں ایف آئی اے نے ’پاکستانی کرنسی کے استحکام میں فعال کردار ادا کیا‘ جبکہ اس ذریعے سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کے خلاف کارروائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے رائے دی کہ یہ اقدامات ممکنہ طور پر ‘غیر ملکی سرمایہ کاری اور معیشت میں استحکام اور نظام میں ساکھ میں سہولت فراہم کریں گے‘۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے کی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر کئی ہیش ٹیگز کو ’گرہن‘ لگ گیا ہے۔
ایف آئی اے رواں ماہ کے آغاز میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے فارن ایکسچینج فرم سے منسلک غیر قانونی طور پر افغانستان کو ڈالر بھیجنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے صدر اور گلشنِ اقبال میں علاقوں میں واقع بسیٹ وے ایکسچینج کے دفتر پر چھاپہ مار کر حوالہ/ہنڈی میں ملوث عملے کے 8 افراد کو گرفتار کیا’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C