ایل او سی فائرنگ: 3 شہریوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی
👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایل او سی فائرنگ: 3 شہریوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر جوڑا رتہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں تین شہری شہید ہوئے تھے۔
پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو وزارت خارجہ طلب کیا جہاں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔
ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے ایل او سی کے کھوئی رتہ اور جوڑا سیکٹرز، سمیت وادی نیلم پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 شہری شہید ہوئے، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو خودکار اور بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں، بھارتی کی طرف سے 2017ء سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے، بھارتی افواج کا بے گناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے، بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی یہ خلاف ورزیاں کسی سنگین سٹریٹجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں، بھارت 2003ء کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C