ایل او سی پر عام شہری کی ہلاکت پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج
👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایل او سی پر عام شہری کی ہلاکت پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج
اسلام آباد (ڈیلی اردو/رائٹڑز/نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے ہونے والی فائرنگ میں اپنے ایک عام شہری کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے۔ اسلام آباد نے نکیال سیکٹر میں بھارت کی فائرنگ کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے 22 اگست منگل کے روز اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کر کے کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی ‘بلا اشتعال فائرنگ’ میں ایک پاکستانی شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔
اسلام آباد نے کیا کہا؟
دفتر خارجہ کی طرف جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی افواج کو انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ”معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار، بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے۔”
کنٹرول لائن پر امن و آشتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی، ”کارروائیاں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سن 2003 کے اس جنگ بندی معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے، جس کی فروری سن 2021 میں بھی تجدید کی گئی تھی۔”
بیان کے مطابق بھارتی فریق پر زور دیا گیا کہ وہ اس تازہ واقعے کی تحقیقات کرے اور ایل او سی پر جنگ بندی کی مفاہمت کا احترام کرے۔
وزارت خارجہ نے کہا، ”پاکستان اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور خطے میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔”
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے شہری کی ہلاکت سے متعلق اس مبینہ واقعے اور اسلام آباد کے احتجاج کے بعد سے ابھی تک کوئی رد عمل سمانے نہیں آیا ہے۔
دونوں ملکوں میں جنگ بندی کی مفاہمت کا مقصد کشمیر میں ایل او سی پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا ہے اور اب یہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کا ایک اہم حصہ ہے۔
فائرنگ کا تازہ واقعہ کیا ہے؟
اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 21 اگست کو ایل او سی کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ضلع کوٹلی کے گاؤں اولی کے ایک رہائشی 60 سالہ غیاث ہلاک ہو گئے۔
منگل کے روز پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں غیاث کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی افواج پر یہ الزام لگایا تھا کہ ”فائرنگ بلا اشتعال کی گئی۔”
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا، ”بھارتی جارحیت موجودہ جنگ بندی مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے، تاہم اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔”
بعد میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کوٹلی علاقے کے ایک سینیئر پولیس افسر نے آئی ایس پی آر کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ 60 سالہ شخص اس وقت ہلاک ہوا جب وہ بھارت کی ”بلا اشتعال” فائرنگ کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق جب فائرنگ ہوئی تو وہ ایل او سی کے پاس گھاس کاٹ رہے تھے۔
جنگ بندی کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
دونوں ممالک نے سن دو ہزار تین کے جنگ بندی معاہدے کی فروری سن 2021 میں تجدید کی تھی اور تب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس پر پاکستان نے بھارت سے احتجاج کیا ہو۔
پاکستانی فوج کے مطابق رواں برس جون میں بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے میں دو پاکستانی شہری ہلاک اور ایک شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔
اس پر بھی پاکستانی دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C