ایک تہائی سے زائد یرغمالی مارے جا چکے ہیں، اسرائیلی حکومت
👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایک تہائی سے زائد یرغمالی مارے جا چکے ہیں، اسرائیلی حکومت
یروشلم (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) اسرائیل کو یقین ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے ایک تہائی سے زیادہ اب زندہ نہیں ہیں۔ یہ حکومتی اندازہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب امریکہ ان یرغمالیوں کی واپسی کی ایک ڈیل کے ذریعے غزہ میں جنگ بندی چاہتا ہے۔
غزہ میں فعال فلسطینی جنگجو تنظیم حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین پر حملہ کرتے ہوئے جہاں بارہ سو کے قریب شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا، وہیں یہ عسکریت پسند تقریباً ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ واپس غزہ پٹی بھی لے گئے تھے۔
دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ پٹی میں حماس کے جنگجوؤں کے خلاف خصوصی عسکری آپریشن شروع کیا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اس جنگجو گروہ کو ‘نیست و نابود‘ کرنے کا عہد کیے ہوئے ہیں جبکہ عالمی بالخصوص امریکی دباؤ کے باعث اب نیتن یاہو غزہ میں گزشتہ قریب آٹھ ماہ سے جاری فوجی کارروائی کے خاتمے کے بارے میں کم از کم بات چیت پر رضا مند ہو چکے ہیں۔
یرغمالیوں کی ہلاکت کیسے ہوئی؟
حماس کی قید میں یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اس لڑائی کو روکنے کا منصوبہ زیر بحث ہے۔ کچھ دن قبل تک یہ خیال تھا ان یرغمالیوں میں سے اب بھی تقریباﹰ ایک سو زندہ ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ 30 یرغمالیوں کی جسمانی باقیات بھی ابھی تک حماس کے جنگجوؤں کے قبضے میں ہیں۔
تاہم منگل کو اسرائیلی حکام نے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سو بیس یرغمالی بدستور قید ہیں۔ اس فہرست میں وہ تینتالیس خواتین بھی شامل ہیں، جن کی لاشیں تو نہیں ملیں لیکن اسرائیلی حکام مختلف ذرائع کی بنیاد پر انہیں مردہ قرار دے چکے ہیں۔ ان ذرائع میں انٹیلی جنس رپورٹیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج یا عام شہریوں کی ویڈیوز اور فورینزک تجزیے شامل ہیں۔
کچھ حکام کا البتہ کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ حماس کے جنگجو متعدد مرتبہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب کے طور پر یرغمالیوں کو ہلاک کر دیں گے۔ تاہم ابھی تک انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
اس فلسطینی عسکریت پسند گروہ نے کہا ہے کہ اس کی قید میں ہلاک ہونے والے یرغمالی دراصل اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہی مارے گئے۔ ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والی کچھ لاشوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی حملے میں ہلاک نہیں ہوئے بلکہ انہیں مارا گیا تھا۔
کیا سیز فائر کی امید ہے؟
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے دن عوامی سطح پر اس اسرائیلی منصوبے کا تذکرہ کیا تھا، جس میں جنگ ختم کرنے کے بدلے میں یرغمالیوں کی رہائی کی بات کی گئی ہے۔ تاہم امریکی ثالثی کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا، جب اسرائیلی حکومت نے اصرار کیا کہ وہ حماس کو ‘نیست و نابود‘ کرنے تک جنگ جاری رکھے گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم کو اپنی کابینہ میں شامل کٹر قوم پرست یہودی سیاستدانوں کی سخت ناراضی کا سامنا ہے۔ امریکی ثالثی میں سیز فائر کی ڈیل منظور کرنے کی صورت میں نیتن یاہو کی کابینہ نے ان کی حکومت گرا دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔ ان کی کابینہ کے زیادہ تر ارکان حماس کی مکمل تباہی تک موجودہ لڑائی کو جاری رکھنے پر مصر ہیں۔
فلسطینی عسکریت پسند گروہ حماس البتہ اس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور کسی بھی ڈیل کی تحت وہ غزہ پٹی سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا پر بضد ہے۔ امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ سیز فائر منصوبے میں البتہ ایسا کوئی واضح تذکرہ نہیں کہ حماس کو غزہ کا انتظام چلانے سے روک دیا جائے گا یا اس عسکری گروہ کو تباہ کر دیا جائے گا۔
دریں اثنا غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ غزہ پٹی میں حماس کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 26,500 ہو چکی ہے جن میں بہت بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5487 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C