اے پی ایس کو 5 سال بیت گئے لیکن اس سانحہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں: وزیراعظم عمران خان
👁️ 44 بار دیکھا گیا
اے پی ایس کو 5 سال بیت گئے لیکن اس سانحہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کا سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج ہم سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔
سانحہ آرمی پبلک سکول ( اے پی ایس) پشاور کو 5 سال بیت گئے لیکن اس سانحہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
اسی دن کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان نے اپنا پیغام دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔معصوموں کے خون نے قوم کو ہر طرح کی انتہا پسندی، دہشت گردی، تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کیا۔ آج کے دن ہم اپنے نوجوان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عہد کرتے ہیں عسکریت پسند نظریے کو ملک و قوم کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے۔
واضح رہے کہ پانچ سال پہلے آج ہی کے دن پشاور میں اے پی ایس کو خاک و خون میں نہلا دیا گیا تھا ، سفاک اور بزدل دہشتگردوں نے معصوم بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ المناک سانحے میں 132 معصوم جانوں سمیت 150 افراد شہید ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C