16/March/2026

باجوڑ میں سرحد پار مارٹر حملہ، چار بھائی ہلاک، پانچ سالہ بچہ زخمی

👁️ 103 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں سرحد پار مارٹر حملہ، چار بھائی ہلاک، پانچ سالہ بچہ زخمی

باجوڑ میں سرحد پار مارٹر حملہ، چار بھائی ہلاک، پانچ سالہ بچہ زخمی

باجوڑ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے سرحدی علاقے لیٹی میں سرحد پار سے فائر کیے گئے مارٹر گولے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار بھائی ہلاک جبکہ پانچ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق مارٹر گولہ افغان طالبان کی جانب سے فائر کیا گیا جو شہری آبادی میں آ کر ایک گھر پر گرا۔ حملے کے نتیجے میں ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چاروں افراد آپس میں سگے بھائی تھے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے پانچ سالہ بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

سرحد پار سے ہونے والے اس مارٹر حملے کے بعد سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مقامی افراد نے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آج دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر افغان طالبان نے سرحد پار سے توپ خانے اور مارٹر فائرنگ کے ذریعے ضلع باجوڑ کے علاقے سالارزئی، تبستہ لیٹی میں شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنایا۔

 

ان کے مطابق ایک گھر مارٹر گولے کی زد میں آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار بھائی ہلاک جبکہ پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والے چاروں بھائیوں کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مقامی افراد نے افغان طالبان کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان معصوم شہریوں کو دانستہ نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق اس حملے کے ذمہ دار عناصر کو مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C