باجوڑ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر دھماکا، بال بال بچ گئے
👁️ 76 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر دھماکا، بال بال بچ گئے
خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اخونزادہ چٹان ساتھیوں سمیت حملے میں محفوظ رہے۔
#Pakistan: A vehicle belonging to the member of the Pakistan People's Party (PPP), Akhundzada Chattan, was struck by an IED in Mamund tehsil, Bajaur district. No casualties occurred. https://t.co/bEXwGWamsO
— ???? (@cozyduke_apt29) April 17, 2024
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور 21 اپریل 2024 کو ہونے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے امیدوار سید اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) باجوڑ بخت منیر نے تحصیل ماموند میں پیپلز پارٹی کے رہنما پر حملے کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما پر حملہ اس وقت کیا گیا جب کہ وہ جلسے سے خطاب کے بعد واپس خار آرہے تھے۔
ڈی ایس پی کے مطابق دھماکا خیزمواد سڑک کنارےکھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ اخونزادہ چٹان کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو دھماکا ہوگیا ۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے اخونزادہ چٹان محفوظ رہے۔
ریجنل پولیس افسر (آر پی او) مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ اخونزادہ چٹان دھماکے میں محفوظ رہے، علاقہ ماموند میں بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں 21 اپریل کو ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان انتخابی مہم پر تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےاخونزادہ چٹان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ضمنی انتخاب کے دوران قیام امن میں ناکام ہوچکی، دہشت گردی سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔
واضح رہے کہ 2015 میں بھی باجوڑ میں اخونزادہ چٹان کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس میں بھی وہ محفوظ رہے تھے۔
یہ دھماکا اس وقت ہوا تھا کہ جب کہ اخونزادہ چٹان کا قافلہ تحصیل خار سے گذر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے قافلے میں موجود گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C