برطانیہ نے فلسطینی انتہا پسند تنظیم حماس پر پابندی عائد کر دی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
برطانیہ نے فلسطینی انتہا پسند تنظیم حماس پر پابندی عائد کر دی
لندن (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) فلسطینی انتہا پسند تنظیم حماس کو برطانیہ نے دہشت گرد تنظیم خیال کرتے ہوئے اس کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کا اعلان برطانوی وزیر داخلہ نے کیا۔ امریکا اور یورپی یونین پہلے ہی پابندی عائد کیے ہوئے ہیں۔
فلسطینی علاقے غزہ پر کنٹرول رکھنے والی انتہا پسند عسکری و سیاسی تنظیم حماس کی مختلف عسکری سرگرمیوں کے تناظر میں برطانیہ نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس تنظیم کو برطانوی دہشت گردانہ قانون کے تحت ممنوعہ تنظیم قرار دے دیا گیا ہے اور جلد ہی اس پابندی کے فیصلے کو حتمی اور قانونی شکل دینے کے لیے حکومت ملکی پارلیمنٹ سے رجوع کرنے والی ہے۔
برطانوی وزیر داخلہ کا بیان
خاتون وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس واضح انداز میں دہشت گردانہ صلاحیتوں کی حامل ہے اور اس کی حساس ہتھیاروں کے وسیع ذخیرے تک رسائی بھی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے پاس جدید ہتھیار رکھنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی تربیت دینے کی سہولیات بھی موجود ہیں۔
پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ان حقائق کی روشنی میں حماس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کا امکان ہے کہ وہ پابندی کو قانونی شکل دینے کا مسودہ اگلے ہفتے کے دوران ملکی پارلیمنٹ کے دارالعوام میں پیش کریں گی۔
یہ امر اہم ہے کہ اس مکمل پابندی سے قبل برطانیہ نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ پر کچھ سال قبل پابندی عائد کی تھی۔
پابندی کے اثرات
یہ پابندی برطانوی دہشت گردی کے قانون کے تحت لگائی گئی ہے اور اب کوئی بھی شخص اس تنظیم کی کھلے عام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت نہیں کر سکے گا۔ اس کے علاوہ حماس کا جھنڈا لہرانے کی بھی ممانعت ہو گی۔
اس پابندی کے تحت کوئی بھی فرد حماس کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی میٹنگ طلب یا اس کا انعقاد نہیں کر سکے گا۔ ایسے تمام عوامل کو ریاستی اعتماد شکنی کے زمرے میں لایا جائے گا۔ برطانوی وزارتِ داخلہ نے اس پابندی کی تصدیق کی ہے۔
حماس کا ردعمل
برطانیہ میں فلسطینی تنظیم کے سیاسی اہلکار سمی ابو زہری نے اس پابندی پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پوری طرح جانبدارانہ ہے اور اس کا جھکاؤ واضح انداز میں اسرائیل کی جانب ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لندن حکومت کا اقدام اسرائیلی بلیک میل کی پالیسی کا تسلسل ہے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قبضے کے خلاف ہر قسم کے ذرائع کے استعمال کی اجازت انٹرنیشنل قانون فراہم کرتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا خیر مقدم
برطانیہ کی جانب سے حماس پر عائد مکمل پابندی کیے جانے کا اسرائیلی حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایک ٹویٹ میں بیان کیا کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کے ذیلی عسکری گروپس اس کی پالیسیوں کو اپنی عملی سرگرمیوں سے مکمل کرتے ہیں۔
یہ امر اہم ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان رواں برس مئی میں جو شدید جھڑپیں ہوئیں تھیں، وہ گیارہ روز تک جاری رہی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C