برکینا فاسو میں شدت پسندوں کا گاؤں پر حملہ، 33 شہری ہلاک
👁️ 26 بار دیکھا گیا
برکینا فاسو میں شدت پسندوں کا گاؤں پر حملہ، 33 شہری ہلاک
اواگادوگو (ڈیلی اردو) افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 33 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
33 civilians killed in Burkina Faso 'terrorist' attackhttps://t.co/MngQU0FlnD pic.twitter.com/niK9JTmtyd
— NTV Kenya (@ntvkenya) May 14, 2023
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برکینا فاسو میں مسلح افراد نے ایک دیہات پر دھاوا بول کر کئی گھروں کو اور املاک کو نذر آتش کردیا اور جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کرنے والی دیہاتیوں پر گولیاں برسادیں۔
حملے میں کم سے کم 33 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 100 کے قریب زخمی ہیں جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملہ آور جاتے ہوئے قیمتی اشیا بھی ساتھ لے گئے۔
شورش زدہ افریقی ملک برکینا فاسو میں گزشتہ برس دو بار فوجی بغاوتیں ہوئیں اور موجودہ عبوری حکومت کے صدر کیپٹن ابراہیم ترور نے القاعدہ اور داعش کے زیر تسلط ملک کے 40 فیصد علاقے کا قبضہ واگزار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ برس سے شروع ہونے والی انارکی میں 10 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ 2015 سے برکینا فاسو کو شدت پسند تنظیموں کی کارروائی کا سامنا بھی رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C