بغداد: عراق کے سیکیورٹی فورسز نے دو ڈرون مار گرائے
👁️ 56 بار دیکھا گیا
بغداد: عراق کے سیکیورٹی فورسز نے دو ڈرون مار گرائے
بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں امریکی فوجی اڈے کے قریب دو ڈرون مار گرائے گئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے جنوب میں دو ڈرون طیارے مار گرائے گئے۔ ان میں سے ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ تھا۔
منگل کے روز اعلان کردہ معلومات میں بتایا گیا کہ بغداد آپریشنز کمانڈ نے بارودی ڈرون طیارہ الرشید عسکری کمپ کے نزدیک خالی علاقے میں مار گرایا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زعفرانیہ کے علاقے میں دھماکا سنا گیا۔ تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
عراق میں حکام نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ایک ڈرون طیارے نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں واقع فوجی ایئرپورٹ کے اندر راکٹ گرائے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کو علی الصبح پیش آیا۔ تاہم حملے میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔
چار روز قبل امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا تھا کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی کنٹریکٹرز کی موجودگی کے مقامات پر راکٹ حملوں سے کوئی شدید مادی نقصان یا کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حملوں کے بعد چند لوگوں کے سانس میں دھواں جانے کے سبب ان کو ہسپتال میں علاج فراہم کر دیا گیا۔
ڈرون طیاروں نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں واقع وکٹوریا ملٹری بیس کو نشانہ بنایا۔ بغداد ہوائی اڈے کے ملٹری بیس کے حصے میں امریکی فوجیوں سمیت بین الاقوامی افواج شامل ہیں۔ اسی طرح وہاں عراقی فوج بھی موجود ہوتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C