بلاول بھٹو نے کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کی مخالفت کر دی
👁️ 104 بار دیکھا گیا
بلاول بھٹو نے کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کی مخالفت کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے استفسار کیا کہ اپوزیشن کے خلاف جے آئی ٹی بنائی مگر کالعدم تنظیموں کیلئے کیوں نہیں بنائی جاتی؟
احتساب سیاست دانوں کو ہو سکتا ہے تو دہشتگر د تنظیموں کا کیوں نہیں، منتخب وزیراعظم پھانسی چڑھ سکتا ہے تو کالعدم تنظیموں کو سزا کیوں نہیں خ۔ بلاول بھٹو نے کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے این آر او قرار دے دیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پوری اپوزیشن کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی ہے اور دوسری طرف ملک پر حملہ کرنے والے بھارتی پائیلٹ کو فوری واپس بھیج دیا گیا۔ وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے میں جلدی کی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہ کرکے غلطی کی اور پاکستان کا موقف پیش کرنے کا موقع ضائع کر دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کالعدم تنظیموں پر جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی۔ سب جانتے ہیں کہ کالعدم جماعتوں پر مبنی دفاع پاکستان کونسل والوں کے ساتھ کون بیٹھا کرتا تھا۔ مگر اس کے باجود مشکل وقت میں اپوزیشن نے نہیں کہا کہ عمران خان سیکیورٹی رسک ہیں۔ ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنا ہوں گی۔ امید ہے کہ اب نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر برستے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پہلے گجرات کے قصاب کے طور پر مشہور تھے۔ اب کشمیر کے قصاب بن گئے ہیں۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے تو تو وہاں خود ہی امن آجائے گا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے بھارتی طیارہ مار گرانے پر پاکستان فضائیہ، پائلٹ حسن صدیقی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے پر آرمی چیف کو خراج تحسین جبکہ لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے حوالدار عبدالرب اور خرم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C