بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، چار دہشت گرد مارے گئے
👁️ 99 بار دیکھا گیا
بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، چار دہشت گرد مارے گئے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دو پاسی پل کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقے میں کارروائی کی۔
جیسے ہی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر ناکہ بندی کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
کچھی کے ایس ایس پی دوست محمد بگٹی نے تصدیق کی کہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، حکام نے دعویٰ کیا کہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں اہم عسکریت پسند ہلاک
جنوبی وزیرستان میں، ہفتہ کو تحصیل سراروغہ کے علاقے شکتوئی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے دوران ایک اہم عسکریت پسند مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق عسکریت پسند جس کی شناخت عبدالخالق عرف جلیب کے نام سے ہوئی ہے، علاقے میں سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔
ان کی ہلاکت کو جنوبی وزیرستان میں سرگرم عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس کے لیے ایک اہم دھچکا سمجھا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
25/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C