بلوچستان: بارکھان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقامی صحافی انور کھیتران ہلاک
👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان: بارکھان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقامی صحافی انور کھیتران ہلاک
بارکھان (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے ناہڑ کوٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر صحافی انور کھیتران ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار تین افراد نے انور جان کے اوپر پر فائر کھول دیے جس میں انور جان موقع پر ہلاک ہوگئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو سپتال بارکھان منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول کے اہل خانہ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قتل مبینہ طور پر موجودہ صوبائی وزیر برائے خوراک و آبادی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کرایا ہے اور یہ کہ مقتول کو وزیر کی جانب سے جان سے مار دینے کی پہلے بھی کئی بار دھمکیاں مل چکی ہیں۔ متاثرہ خاندان کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے ہی کرایے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے یہ کارروائی کرائی ہے۔
مقامی پولیس افسر عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اس قتل میں صوبائی وزیر کے ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سردار عبدالرحمان کھیتران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان نے پولیس رپورٹ میں جن حملہ آوروں کو نامزد کیا ہے، وہ ان کے اہلکار نہیں ہیں۔ نیوز ایجنسی اے پی نے صوبائی وزیر سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن یہ تمام کوششں ناکام رہیں۔
مقتول صحافی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ انور جان صوبائی وزیر کی مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات جاری رکھے ہوئے تھا۔ بلوچستان کا صوبہ ایک عرصے سے بد امنی کا شکار ہے۔ وہاں کے صحافیوں کو نہ صرف بااثر سیاستدانوں بلکہ جرائم پیشہ گروہوں، سکیورٹی اداروں اور علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کے دباؤ کا بھی سامنا رہتا ہے۔
صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا شمار خطرناک ممالک میں ہوتا ہے اور اس طرح کے حملے کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ انور جان کا قتل ایک ایسے وقت پر ہوا ہے، جب چند روز پہلے ہی دارالحکومت اسلام آباد میں مشہور صحافی مطیع اللہ جان کو اغوا کیا گیا اور شدید احتجاج کے بعد رات کو رہا کر دیا گیا۔
حکومت پاکستان یا سکیورٹی اداروں کی جانب سے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مطیع اللہ جان کے اغوا میں کون ملوث تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C