بلوچستان: بولان میں ریلوے لائن پر دھماکا، جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، متعدد زخمی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
بلوچستان: بولان میں ریلوے لائن پر دھماکا، جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، متعدد زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں ریلوے لائن پر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 3 سے چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ مشکاف کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریلوے حکام نے ٹریک کلیئر کروانے کیلئے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا۔
دھماکے کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی. جہاں اضافی ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان بلوچ لبریشن آرمی جیئند بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے اہلکار چھٹیوں پر اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے جب بی ایل اے انٹلیجنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر سرمچاروں نے یہ کارروائی سرانجام دی۔ دھماکے کے نتیجے میں ان چار بوگیوں میں موجود متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C